دنیا بھر کے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےوالے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِا ہتمام دارالسنہ کراچی سندھ میں 2 دن پر مشتمل سالانہ رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی ملک بھر سے ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی، جن کی تعداد کم و بیش 80 تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف اوقات میں حاضرین کے درمیان اصلاحی موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ و صوبائی اور مجلس ذمہ دار سمیت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔