دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  گرلز کے تحت 25 فروری 2022ء سے فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، لاہور اور گجرانوالہ ڈویژن میں مدرسات کی ڈویژن وائز سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جن میں مدرسات، لیڈی ایڈمن اسٹاف نیز مجلس ذمہ دار اسلامی بہن و ہوم پاک ذمہ دار اسلامی بہن،عالمی مجلس کی رکن اسلامی بہن،شعبہ تعلیم کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کی مدرسات کے ساتھ شعبہ شارٹ کورسز کے عملہ کی اسلامی بہنیں بھی سیشن میں شریک رہیں۔ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن اور ایڈمن کی اسلامی بہنوں نےمختلف اہم موضوعات پر تربیت کی اور اسی کے ساتھ تدریسی معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سوالات کا سلسلہ بھی رہا۔اختتام پر سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف کی تقسیم کاری کا سلسلہ بھی رہانیز سالانہ بنیاد پر نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں شیلڈز اور Appreciation latter بھی دیئے گئے ۔