عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِا ہتمام کراچی سندھ میں واقع دارالسنہ میں 2 دن پر مشتمل سالانہ رہائشی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کی ناظمات اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجارے کے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ناظمات اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ناظمات نے اجارے کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے۔