دعوتِ اسلامی تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر ایسی تحریک ہے جو دنیا بھر میں ایک عظیم مقصد(مجھےاپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے تحت امت ِمسلمہ کی اصلاح، فروغِ علم دین اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کو عام کرنے میں شب و روز کوشاں ہے۔

اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے 75 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزہے جس کا آغاز یکم رجب 1434ھ بمطابق 11 مئی 2013ءمیں ہوا ۔کثیر اسلامی بہنیں اور بچیاں جو کہ اپنے ممالک، قریبی علاقوں میں جامعات و مدراس نہ ہونے کے سبب یا کسی مجبوری کی وجہ سے قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں اَلحَمدُللہ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی نے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی صورت میں ایک نیا شعبہ بنا دیا۔

آج کی مصروف زندگی میں جو اسلامی بہنیں گھر سے نکل کر علم دین حاصل نہیں کر سکتیں ان کے لئے اس شعبے نے علم دین کا حصول نہایت آسان کردیا۔یہ شعبہ قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔تا دمِ تحریر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی ملک و بیرون ملک میں 42 برانچز کے تحت 78 مختلف ممالک کی 9 ہزار سے زائد طالبات گھر بیٹھے اپنی سہولت کے وقت میں قراٰن پاک درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر 28 مختلف کورسز جن میں سر فہرست درس نظامی (عالمہ کورس) ، تفسیر قراٰن ،فقہ ،سیرتِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورنیو مسلم کورسز شامل ہیں ۔

اب تک ہزاروں اسلامی بہنیں، بچیاں قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز مکمل کر چکی ہیں اور ایک کثیر تعداد اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گجرات میں قائم’’ فیضان آن لائن اکیڈمی‘‘ کی برایچ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں فیضان آن لائن اکیڈمی  اور شعبہ آن لائن شارٹ کورسزکے مدنی عملے نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےتربیت کی اورانہیں علاقائی دورہ کرنےاور شارٹ کورسز کےحوالےسےنکات بتائےنیزمدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مدنی عملے کوتحائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت گزشتہ دنوں 3دن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری اور رکنِ شوریٰ عبد الحبیب عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک بیانات کئے۔

اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بھی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح اعمال سے متعلق نکات بتائے ، مزید شعبے کی مختلف ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی مختلف موضوعات (اصلاحِ نفس، گول سیٹ و تفتیش کے فوائد و نکات ،سیلف /ورک منیجمنٹ، کمپیوٹر و سافٹ وئیر سکلز) پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی ایک برانچ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد کابینہ کی چند اہل ثروت شخصیات اور آن لائن کی مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے جنت کی قیمت ،جنت کی نعمتیں ،راہ خدا میں خرچ کرنے اور صدقے کے فضائل موضوع پر بیان کر کے شرکاکو ڈونیشن جمع کرانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس   فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت مقابلے ہوئے مزیدخصوصی بیان کا سلسلہ ہوا نیز ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی اور آخر میں ذمہ داران اسلامی بہنوں سے ممتاز کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز آن لائن پاکستان للبنات کے تحت لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں 753 مقامات پرآن لائن مختلف کورسز کا سلسلہ ہوا جن میں 10 ہزار 168 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔