دعوتِ اسلامی تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر ایسی تحریک ہے جو دنیا بھر میں ایک عظیم مقصد(مجھےاپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے تحت امت ِمسلمہ کی اصلاح، فروغِ علم دین اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کو عام کرنے میں شب و روز کوشاں ہے۔

اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے 75 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں آچکا ہے۔انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزہے جس کا آغاز یکم رجب 1434ھ بمطابق 11 مئی 2013ءمیں ہوا ۔کثیر اسلامی بہنیں اور بچیاں جو کہ اپنے ممالک، قریبی علاقوں میں جامعات و مدراس نہ ہونے کے سبب یا کسی مجبوری کی وجہ سے قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں اَلحَمدُللہ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی نے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی صورت میں ایک نیا شعبہ بنا دیا۔

آج کی مصروف زندگی میں جو اسلامی بہنیں گھر سے نکل کر علم دین حاصل نہیں کر سکتیں ان کے لئے اس شعبے نے علم دین کا حصول نہایت آسان کردیا۔یہ شعبہ قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔تا دمِ تحریر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی ملک و بیرون ملک میں 42 برانچز کے تحت 78 مختلف ممالک کی 9 ہزار سے زائد طالبات گھر بیٹھے اپنی سہولت کے وقت میں قراٰن پاک درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر 28 مختلف کورسز جن میں سر فہرست درس نظامی (عالمہ کورس) ، تفسیر قراٰن ،فقہ ،سیرتِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورنیو مسلم کورسز شامل ہیں ۔

اب تک ہزاروں اسلامی بہنیں، بچیاں قراٰن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز مکمل کر چکی ہیں اور ایک کثیر تعداد اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔