دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت  فروری 2022ء میں صوبہ پنچاب میں اسکولز و کالجز کی ٹیچرز اور لیڈی ٹرینرز کے درمیان 15دن پر مشتمل تلاوت قراٰن پاک مع ترجمہ کورس کا آغاز ہوچکا ہےجس میں 350 سے زائد ٹیچرز اور ٹرینرز اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔

اس کورس میں قراٰ نِ پاک کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر قواعد و قراٰنی معلومات جاننے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کلاس کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے مثبت تأثرات کے ساتھ مزید کورسز میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں بھی مجلس کو موصول ہوئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےزیر اہتمام 11فروری2021ءسے کراچی شیرشاہ کالونی میں ہوم کلاسزکے تحت مدرسۃالمدینہ کی شفٹ کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی موجودگی میں اسٹاف ممبرز نے طالبات کو سبق دیا ۔

بعدازاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شفٹ کے قیام کا مقصد اور شفٹ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مفید مشورے پیش کئےجس پر اسٹاف کی جانب سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت چائنیز طالبات کو ان کی زبان میں علمِ دین سکھانے کے مقصد کو پورا کرنے کے سلسلے میں چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے پاکستان میں  ماہِ فروری 2022ء میں لینگویچ کلاس کا آغاز کردیا گیاہے جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی 30سے زائد اسٹاف ممبرز اسلامی بہنیں فروغِ علمِ دین کی نیت سے چائنیز سیکھنے میں مصروفِ عمل ہیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے ڈپارٹمنٹ  پروڈکشن ہاؤس میں پچھلے دنوں اجیر اسلامی بہنوں کے لئے شعبے کی ضرورت اور بیرونِ ممالک میں تدریس کے معیار کو مضبوط بنانے کے پیشِ نظر انگلش لینگویچ کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو Basicلیول سے انگلش سکھائی جا رہی ہے۔

فی الوقت حیدرآباد ریجن میں یہ کورس جاری ہے جس میں تقریباً30اسلامی بہنیں انگلش کلاسز لے رہی ہیں نیز ماہِ فروری2022ء میں کراچی اور ملتان ریجن میں بھی انگلش کلاسز کا آغاز کیا جائیگا۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں سالانہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تعلیمی ذمہ دار، زون ٹرینرز ، اراکین مجلس اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مختلف اہم موضوعات پر اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی اور انتظامی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں گئیں۔

علاوہ ازیں اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اس سیشن میں اہم موضوعات پر کلام کیا نیز بالخصوص شعبہ فیضانِ اسلام اور نیو مسلم اسلامی بہنوں کے حوالے سے بھی اہم معاملات تعلیمی امور مجلس کے ساتھ مشاورت کا حصہ رہے۔

آخر میں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف کی تقسیم کاری کا سلسلہ ہوا نیز نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں اور زون ٹرینز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور Appreciation letter بھی دیئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسات کو صدقہ کے فضائل بتائے گئے اور انہیں ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ایک مدرسہ نے سونے کی بالیاں ٹیلی تھون کی مد میں پیش کیں مزید اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد کراچی میں قائم دارالسنہ میں 3 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 100 سے زائد ذمہ دار اسلامی بہنوں اور ناظمات نے شرکت کی ۔

شعبہ فیضان اسلام کی معاون اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام بڑھانے اورعلم دین کو پھیلا نےکی لئے علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید نیو مسلم اسلامی بہنوں کو فیضان اسلام سے روشناس کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز   کراچی میں ملک بھر کی ناظمات کا 11اکتوبرتا 13اکتوبر تک رہائشی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60ناظمات اور 25ایڈمن اسٹاف (اراکین مجلس،زون ناظمات، آفس ذمہ دار اور مجلس ذمہ دار)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں نظامت کی اہمیت، احساسِ ذمہ داری ،کمیونیکیشن skills، مائیکروسافٹ ویئر کے استعمال کاطریقہ بتایانیزتعلیمی حوالے سے نظام میں مضبوطی لانےاور دیگر مختلف اہم موضوعات پر تربیت کی گئی۔

اس کے علاوہ سیشن میں اراکینِ شوریٰ کی جانب سے بھی بذریعہ آڈیو لنک وقت دیا گیا جس میں انہوں نے اصلاحی بیانات کئےنیزاس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی وقت سے نوازا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر ناظمات اسلامی بہنوں کے درمیان shieldsاور appreciation letters تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔ مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مختلف تحائف بھی ناظمات اسلامی بہنوں کو پیش کئے گئے۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت 14اور15اکتوبر2021 ء کو کراچی میں پاکستان سطح کے مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں ملک بھر کے تمام ریجنز کی اراکین مجلس اور زون ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےاس مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی لینگویچ ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اور اس میں مزید اضافے کے حوالےسے نکات بتائےنیز نئے سال کےلئے اہداف بھی دئیے۔بعدازاں مختلف اہم امور اور تنظیمی و تعلیمی نظام میں مضبوطی لانےکے حوالے سے اہم پوائنٹس زیرِ بحث رہے۔ 


دعوت اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی طرف سے 13اکتوبر 2021 ء بروز بدھ صدیق آباد کے دارالسنہ میں 3 دن کا تربیتی سیشن کا انعقاد ہو ا جس میں ملک بھر کی کی تقریبا 100 سے زائد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فیضان اسلام کی معاون اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ دی۔مزید شعبے کے دینی کام کوبڑھانے اور علم دین کو پھیلا نےکےحوالےسے نکات بتائے نیز نیو مسلم اسلامی بہنوں کو فیضان اسلام سے روشناس کروانے کا ہدف بھی دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کےتحت گزشتہ دنوں میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبےکی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو اہم امور پر نکات بتائے اور شعبے میں مزید بہتری کے لئےشعبےکےمدنی پھولوں پر عمل کرنےکاذہن دیا۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کی مدنی خبریں 

Mon, 27 Sep , 2021
2 years ago

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹیچر ٹریننگ کورس کا آغاز

دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت جھنگ،جہلم،دینگاہ اور سرائے عالمگیر میں ٹیچر ٹریننگ کورس کا آغاز ہوچکا ہے، اس کورس کی مدت 3ماہ ہے جس میں ناظرہ قراٰن پاک درست تجوید کے ساتھ پڑھنے، فرض علوم کی بنیادی معلومات اور مزید انگلش میں teaching skillsبڑھانے کے لئے انگلش اور کمپیوٹر کے متعلق بھی بنیادی تربیت کی جا رہی ہے۔

تمام مقامات پر اسلامی بہنوں کی اچھی تعداد اس کورس میں شرکت کررہی ہے اورانہوں نے کورس مکمل کر کے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات سر انجام دینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا ہے۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت انگلش کورس کا آغاز

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں شعبہ کی ضرورت (بیرونِ ممالک میں پڑھنے والی طالبات کو درست دینی تعلیم انگلش میں دینا) کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے انگلش لینگویج کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کورس میں مدرسات اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ کال آپریٹرز اور شعبے کے دیگر ایڈمن اسٹاف کی بھی شرکت ہورہی ہے۔

اس کورس کا مقصد شعبےمیں انگلش لینگویج کی ضرورت کو واضح کرنا اور انگلش بولنےوالی اسٹوڈنٹس کےلئے ناظرہ قراٰنِ پاک اور مختلف کورسز کروانے والی معلمات تیار کرنا ہے جس کے بعد اوورسیز میں موجود مختلف کورسز اسٹوڈنٹس کو باآسانی کورسزکروائے جا سکے۔

One wayگروپ کلاسز کا آغاز

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت one way گروپ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طالبات ایک ساتھ گروپ کلاس میں درس نظامی ، نماز کورس اور مدنی قاعدہ کورس انتہائی کم فیس میں کر سکتی ہیں۔ ان کلاسز میں 80 فیصدفیس کی ڈسکاؤنٹ کی سہولت موجود ہے۔ طالبات کی کثیر تعداد ان کورسز کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ دیگر اسلامی بہنیں بھی وقتا فوقتا ایڈمیشن لینے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس ذمہ داراسلامی بہنوں کا پنجاب جدول

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان سطح اراکینِ مجلس تعلیمی امور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ گرلزاور ہوم کلاسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا پنجاب کے مختلف ریجن (ملتان،اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد )کا جدول ماہِ اگست او رستمبر 2021ءمیں رہا۔

جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا گیا اور تعلیمی اعتبار سے جائزوں کے ساتھ اسٹاف اور بالخصوص ذمہ داراسلامی بہنوں سے میٹنگ کی گی۔ شعبے کے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے نئے نکات اراکینِ مجلس تعلیمی امور کی طرف سے پیش کئےگئے جس پر اسٹاف کی طرف سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  اگست 2021ء کےآخری ہفتے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے نظام سے متعلق اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اورشعبےکے نظام کو مزید بہتری کرنےکے لئے کیا طریقے کار ہونا چاہیئے اس پر بھی مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔