شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کی مدنی خبریں 

Mon, 27 Sep , 2021
2 years ago

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ٹیچر ٹریننگ کورس کا آغاز

دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت جھنگ،جہلم،دینگاہ اور سرائے عالمگیر میں ٹیچر ٹریننگ کورس کا آغاز ہوچکا ہے، اس کورس کی مدت 3ماہ ہے جس میں ناظرہ قراٰن پاک درست تجوید کے ساتھ پڑھنے، فرض علوم کی بنیادی معلومات اور مزید انگلش میں teaching skillsبڑھانے کے لئے انگلش اور کمپیوٹر کے متعلق بھی بنیادی تربیت کی جا رہی ہے۔

تمام مقامات پر اسلامی بہنوں کی اچھی تعداد اس کورس میں شرکت کررہی ہے اورانہوں نے کورس مکمل کر کے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں دینی خدمات سر انجام دینے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا ہے۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت انگلش کورس کا آغاز

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں شعبہ کی ضرورت (بیرونِ ممالک میں پڑھنے والی طالبات کو درست دینی تعلیم انگلش میں دینا) کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے انگلش لینگویج کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کورس میں مدرسات اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ کال آپریٹرز اور شعبے کے دیگر ایڈمن اسٹاف کی بھی شرکت ہورہی ہے۔

اس کورس کا مقصد شعبےمیں انگلش لینگویج کی ضرورت کو واضح کرنا اور انگلش بولنےوالی اسٹوڈنٹس کےلئے ناظرہ قراٰنِ پاک اور مختلف کورسز کروانے والی معلمات تیار کرنا ہے جس کے بعد اوورسیز میں موجود مختلف کورسز اسٹوڈنٹس کو باآسانی کورسزکروائے جا سکے۔

One wayگروپ کلاسز کا آغاز

فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت one way گروپ کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طالبات ایک ساتھ گروپ کلاس میں درس نظامی ، نماز کورس اور مدنی قاعدہ کورس انتہائی کم فیس میں کر سکتی ہیں۔ ان کلاسز میں 80 فیصدفیس کی ڈسکاؤنٹ کی سہولت موجود ہے۔ طالبات کی کثیر تعداد ان کورسز کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ دیگر اسلامی بہنیں بھی وقتا فوقتا ایڈمیشن لینے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس ذمہ داراسلامی بہنوں کا پنجاب جدول

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان سطح اراکینِ مجلس تعلیمی امور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ گرلزاور ہوم کلاسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا پنجاب کے مختلف ریجن (ملتان،اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد )کا جدول ماہِ اگست او رستمبر 2021ءمیں رہا۔

جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا گیا اور تعلیمی اعتبار سے جائزوں کے ساتھ اسٹاف اور بالخصوص ذمہ داراسلامی بہنوں سے میٹنگ کی گی۔ شعبے کے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے نئے نکات اراکینِ مجلس تعلیمی امور کی طرف سے پیش کئےگئے جس پر اسٹاف کی طرف سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیاگیا۔