21 رجب المرجب, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے پی آئی بی(P.I.B) کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز کی شفٹ ناظمہ اسلامی بہنیں براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کی ذمہ
دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک
ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں حسد اور تکبر
کےحوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اپنے کردار کی درستگی کرنے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرنے اور حقوق
العباد کی ادائیگی کا ذہن دیا جس پر سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی
نیتوں کا اظہار کیا۔