9 جون 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ فیضان مدینہ (مدنی مراکز) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوری ٰحاجی جنید عطاری مدنی، نگران شعبہ،
صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء تک کے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ الحمد
للہ فی الوقت ملک بھر میں کم و بیش 392 مدنی مراکز فیضانِ مدینہ موجود ہیں ان مدنی مراکز میں بہت ساری جگہوں پر جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بھی قائم ہیں نیز ہفتہ وار اجتما ع، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدرسۃالمدینہ جزوقتی اور اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فرمایا کہ خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی جو مسجدوں کی تعمیر کرتے ہیں کہ مسجدوں کی تعمیر کرنا سنت انبیا علیہ السلام ہے، ان392 مدنی مراکز میں بہت سے زیر ِتعمیر ہیں ہمارے اسلامی بھائی جلد از جلد انہیں تعمیر کرنے کی کوشش کریں جس پر ذمہ داران نے اپنے عزم
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)