28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ ملتان میں مجلس
ائمہ مساجد کے امام صاحبان اور ناظم الامور اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Thu, 12 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت
10مارچ2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری
چوک میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان و مجلس ائمہ مساجد کے امام صاحبان و ناظم الامور
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس فیضان مدینہ پاکستان عبدالستار
عطاری مدنی نے بذریعہ لِنک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عبادات و اخلاقیات سے متعلق نکات بیان کئے، 12 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور
مدنی عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں کرنے
کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شفیق عطاری مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)