11 مارچ 2022 ء  بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن لاہور میں بریڈ فورڈ یو کے سے ڈاکٹر اعظم اور محمد حسیب کی حاضری ہوئی اور مبلغ دعوت اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

حاجی نصر اقبال عطاری نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے ادارے جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم (حسن کالونی)، جامع مسجد فیضانِ سید الشھداء (مکہ کالونی)، جامعۃالمدینہ گرلز (مکہ کالونی)، مدرسۃ المدینہ گرلز (مکہ کالونی)، مدنی مرکز مدینہ مسجد ، المدینہ لائبریری ، مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامعۃالمدینہ امینیہ رضویہ (محلہ عید گاہ) کا وزٹ کروایا۔

اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف بھی کروایاجس پر ڈاکٹر اعظم نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا عزمِ مصمم کیا۔

اس موقع پر مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، مولانا عرفان مدنی ، محمد رمضان مدنی ، اور دیگر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد رمضان مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


4 مارچ 2022 ء بروز جمعہ حسن کالونی واربرٹن رمضان کمبوہ D.S.P صدر ننکانہ سرکل نے جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، محمد توکل عطاری اور محمد رمضان مدنی سے ملاقات کی ۔

حاجی نصر اقبال عطاری نے ڈی ایس پی کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے خدمات کا تعارف کرواتے ہوئے ڈی ایس پی کو بانیِ دعوتِ اسلامی ،امیر اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ”فیضانِ رمضان“ تحفے میں دی۔

ڈی ایس پی نے اپنے تأثرات میں اصلاحِ معاشرہ میں دعوتِ اسلامی کے کردار کو سراہا۔(رپورٹ : محمد رمضان مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیرِ اہتمام 24 فروری 2022ء بروز جمعرات خیبرپختونخواہ کےعلاقے شنکیاری ضلع مانسہرہ میں مسجد فیضانِ قراٰن کا افتتاح کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے کثیر عاشقان صحابہ و اہلِ بیت نے شرکت کی۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال خرچ کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نےاذان دیتے ہوئے اس مسجد کا افتتاح کیا اور پہلی جماعت کروائی۔

ان شاء اللہ عزوجل اس مسجد کے ساتھ مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز بھی تعمیر کیا جائے گا۔واضح رہے یہ مسجد شنکیاری کی شخصیات نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے تعمیر کروائی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے ذمہ دار مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی نے صوبہ خیبرپختونخواه کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ کیاجس میں صوبائی نگران قاری محمد اشفاق عطاری، ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور خدام المساجد والمدارس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ گزشتہ سال 53 میں سے 37 خالی پلاٹس پر تعمیرات شروع کرنے پر شعبہ ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری اور نگرانِ شعبہ مدنی رضا عطاری بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شریک تھے۔

بعدازاں معاون نگران شعبہ نے ایک شخصیت سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے ایک کنال پلاٹ وقف کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں طالب ہوم ہاؤسنگ سوسائٹی (بائی پاس شیخوپورہ) کے اونر میاں جمیل احمد کی حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم حاضری ہوئی جہاں انہوں نے نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس حاجی نصر اقبال عطاری سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ نے میاں جمیل احمد کو شعبہ خدام المساجد و المدارس سمیت دعوتِ اسلامی کےدیگر شعبہ جات کے ذریعے کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔بعدازاں میاں جمیل احمد نے دعوتِ اسلامی کے لئے ایک پلاٹ وقف کرنے کی بھی نیت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر واربرٹن میں ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئےشیخ عتیق احمد ( وائس پریزیڈنٹ پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ ) ، شیخ شکیل احمد (بزنس مین ساؤتھ افریقہ) اور شیخ خلیل احمد گئو (بزنس مین ساؤتھ افریقہ) کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ( دعوتِ اسلامی) میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس حاجی نصر اقبال عطاری سے ہوئی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان دینی کاموں میں خود بھی حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر CPEC حویلیاں تاتھاکوٹ سیکشن محمد نواز سے ملاقات ہوئی جس دوران وفد نے انہیں شعبہ خدام المساجد والمدارس سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں DSP سیّد زاہد گیلانی نے حسن کالونی بائی پاس واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات مبلغینِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، مولانا رمضان عطاری مدنی اور مولانا جنید عطاری مدنی سے ہوئی۔

اس دوران ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں DSP کو بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ’’فیضانِ رمضان‘‘ تحفے میں پیش کی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:خدام المساجد و المدارس کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جنوری2022ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مسجد واربرٹن میں عاشقانِ رسول کے لئے المدینہ لائبریری کا افتتاح کیا گیا جس میں مذہبی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے علم، علما اور کتب کی اہمیت و ضرورت کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ و امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ایڈووکیٹ عمران جھنگ شیر قادری (فنانس سیکرٹری بار کونسل ننکانہ) نے پاکستان کے شہر واربرٹن میں قائم جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات نگرانِ شعبہ خدام المساجد و المدارس حاجی نصر اقبال عطاری سے ہوئی۔

نگرانِ شعبہ نے عمران جھنگ شیر قادری کودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد والمدارس کےتحت نیو سوسائٹی ذوالفقار کالونی نوشہرہ کابینہ پشاور زون میں مسجد فیضان عشق رسول کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔

اس موقع پر نگرانِ کابینہ پشاور محمد توصیف عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےمساجدکی تعمیرات کاذہن دیااوردعوتِ اسلامی کےشعبے خدام المساجد والمدارس سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرشرکانےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس دوران نگران زون و نگران کابینہ پشاورسمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائی بھی موجودتھے۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت گزشتہ دنوں ڈونرمجلس کامدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی  نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئےشعبے کی ترقی کےحوالےذہن سازی کی اور دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)