خیبرپختونخواه کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کا
دورہ، ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے
ذمہ دار مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی نے صوبہ خیبرپختونخواه کے
ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کے درمیان مدنی
مشورہ کیاجس میں صوبائی نگران قاری محمد اشفاق عطاری، ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران
اور خدام المساجد والمدارس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ گزشتہ سال 53 میں سے 37 خالی
پلاٹس پر تعمیرات شروع کرنے پر شعبہ ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے جاری
رکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری
اور نگرانِ شعبہ مدنی رضا عطاری بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شریک تھے۔
بعدازاں معاون نگران شعبہ نے ایک شخصیت سے ملاقات کی اور
دعوتِ اسلامی کے لئے ایک کنال پلاٹ وقف کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)