دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیرِ اہتمام 24 فروری 2022ء بروز جمعرات خیبرپختونخواہ کےعلاقے شنکیاری ضلع مانسہرہ میں مسجد فیضانِ قراٰن کا افتتاح کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے کثیر عاشقان صحابہ و اہلِ بیت نے شرکت کی۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال خرچ کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نےاذان دیتے ہوئے اس مسجد کا افتتاح کیا اور پہلی جماعت کروائی۔

ان شاء اللہ عزوجل اس مسجد کے ساتھ مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز بھی تعمیر کیا جائے گا۔واضح رہے یہ مسجد شنکیاری کی شخصیات نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے تعمیر کروائی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)