مجلسِ خدام المساجد کے تحت مدنی حلقے
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خدام
المساجد کے تحت شاہ پور سٹی خوشاب میں ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجنل
ذمہ دار نےمساجد کے پلاٹوں کے حصول، مساجد کی تعمیرات،آبادکاری اور مساجد کے
تحفظات کے حوالے سے مدنی تربیت فرمائی نیز
12مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنےکے متعلق
مدنی پھول دئیے۔
اسی طرح مجلسِ
خدام المساجد کے تحت ڈویژن گلزار طیبہ سرگودھاجامعۃ المدینہ فیضانِ عطار کے طلبہ
کا مدنی حلقہ ہواجس میں مجلسِ خدام المساجد کے ت ریجنل ذمہ دار نے شعبہ خدام
المساجد کے ملک و بیرون ملک ہونے والے مدنی کام کا تعارف پیش کیا اور ان کی مدنی تربیت کی۔
استور میں سنّتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی
کی مجلسِ خدام المساجد کے تحت عطاری ریجن استور
گلگت بلتستان میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران ،اہلِ
علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کومدنی پھولوں سے
نوازتے ہوئےمساجد بنانے کا ذہن دیا اور نیتیں بھی کروائیں۔
Dawateislami