اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی فی الوقت 108شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ ان شعبوں میں ایک شعبہ مجلس خدام المساجدوالمدارس بھی ہے جس کےتحت مساجد اور مدارس کی تعمیر کا سلسلہ ہوتا ہے۔اس مجلس کے تحت پاکپتن اوکاڑہ کابینہ نیو سوسائٹی پارک میں جامع مسجد فیضانِ عائشہ کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد اختتام کو پہنچے گا ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی فی الوقت 108شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے ان ہی شعبےمیں سے ایک شعبہ مجلس خدام المساجدوالمدارس بھی ہے جس کےتحت مساجداہل سنّت اور مدارس کی تعمیر کا سلسلہ ہوتا ہےاسی حوالے سے پاکپتن کابینہ،ڈویژن عارف والہ چک شفیع میں جائے نماز کی تعمیر کا سلسلہ جاری وساری ہے۔


  دعوت اسلامی کی مجلس خدّام المساجدوالمدارس کے تحت ڈی.جی.خان زون مظفرگڑھ کابینہ وویو سوسائٹی میں بلڈر نے ایک مسجد بنام ”مدنی مسجد“ کی تعمیرات مکمل  کروا کے  دعوت اسلامی کے سپرد کردی جہاں دعوتِ اسلامی کے  امام وخطیب اسلامی بھائی  کا تقرر کر دیا گیا۔  

دعوت ِاسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت سیالکوٹ زون ڈسکہ کابینہ میں  ایک اسلامی بھائی نے 5مرلے کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو مسجد بنانے کےلئے وقف کردیا اور ساتھ ساتھ تعمیرات کی مدّ سے بڑی رقم دیکر بھی تعاون کیا ۔ اللہپاک ان کو اس کی بہترین جگہ عطا فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجدکے تحت فیضان ِمدینہ ساہیوال میں مجلس خدام المساجدکے ذمّہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمّہ داران اور ایڈمن مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجنل ذمّہ دار اسلامی بھائی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت لاہور ریجن ہزارہ پٹی کے اراکین کابینہ کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت پاکپتن زون گوجرہ کابینہ میں واقع جامع مسجد مشکل کشا کی تعمیرات کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاف کیا گیا جس میں ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیرات کے حوالے سےترغیب دلائی جس عاشقانِ رسول نے ہاتھوں ہاتھ مسجد کی تعمیرات کے سلسلے میں فنڈ بھی جمع کروائے۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری  ان دنوں مدنی کاموں کے سلسلے میں پشاور کے جدول میں ہیں۔رکنِ شوریٰ نےذمّہ داران کے ہمراہ تیمبر پورہ شریف پشاور میں پیر عنایت علی شاہ صاحب کےمدرسے میں حاضری دی اور وہاں اساتذہ اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔بعد ازاں رکنِ مجلس ِ خدام المساجد والمد ارس نے رکنِ شوریٰ نے ذمّہ دارن کے ہمراہ جامع مسجد فیضان گھمگول شریف ماسمہ پشاور کا سنگ بنیاد رکھا اور جلد تعمیرات کے دعائے خیر فرمائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کے ہمراہ جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ کالا ڈھیری اسبنڑ دیر کا افتتاح کیا جس میں ایم پی اے بخت بیدار خان اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات کا وزٹ کیا ا ورذمّہ داران کو بقیہ تعمیراتی کام جلد مکمل کروانے کا ذہن دیا۔واضح رہے!جامع فیضان جمال مصطفیٰ میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ نمازوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجدوالمدارس کے تحت لیہ زون ڈویژن چوک اعظم میں جامع مسجد فیضانِ عطار کے سنگ بنیاد کا سلسلہ ہوا۔ خوشی کے اس موقع پر معاون ریجنل ذمہ دار خدام المساجدو المدارس  نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیراتی کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز کم سن سید زادے سے سنگ بنیاد رکھوایا گیااورصلوٰۃ و سلام و دعائے خیر کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجدوالمدارس کے تحت ملتان میں نیوسوسائٹیزکےذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری  اور معاون نگران مجلس خدام المساجد والمدارس نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور نکا ت دئیے۔ علاوہ ازیں سوسائٹیزمیں پلاٹ کے حصول کے لئے تین مجالس بنائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت لکی مروت میں اجلاس ہوا جس میں مجلس خدام المساجد کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔کابینہ نگران نے شرکا کی تربیت کی اور پنیالہ میں مسجد کے لئے خریدی گئی جگہ پر جلد تعمیرات کروانے ذہن دیا ۔

٭لاہور عارف والا میں جائے نماز کی تعمیرات کا آغاز ہوچکا ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّجلد اختتام کو پہنچے گا۔

٭باغ بانپور لاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ِکابینہ،اراکینِ زون ، اراکینِ کابینہ سمیت تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مساجد کی تعمیر اور مسجد آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے تحت رانا ٹاؤن لاہور میں ایک کنال مسجدکے سنگِ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیاگیا  ۔خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے اپنے ہاتھوں سے مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا اور جلد تعمیرات کے لئے دعا بھی کی۔