عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباکی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت کچھ ماہ قبل میانوالی زون فتح پور کابینہ ڈویژن فتح پور میں مسجد ومدرسہ کا ایک 14 مرلے کا پلاٹ خریدا گیا تھا۔اس وقت اسکی تعمیرات کا آغاز ہو چکا ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد یہاں پر نمازوں اور قراٰنِ پاک کی تعلیم کاسلسلہ شروع ہوجائےگا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجدوالمدارس کے تحت 29اکتوبر2019ء کو پاکپتن زون گوجرہ کابینہ میں قائم ایک کلاتھ مارکیٹ  میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نیؤ سوسائیٹیز ذمہ دار پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں گھمکول شریف کوہاٹ پشاور زون میں حضرت خواجہ زندہ پیر رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔عرس مبارک کے موقع پردعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت مزار شریف کے اطراف میں مدنی بستہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران نے مزار شریف میں آنے والے زائرین کو اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مساجد و مدارس کے تعمیرات میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


27اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے  ذمہ داران نے راجن پور کابینہ میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 27اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے راجن پور کابینہ ڈی جی خان زون میں باجوہ ہنڈا کمپنی شو روم میں شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مساجدا ورمدارس  کی تعمیرات کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت جڑانوالہ کابینہ ڈویژن سانگلہ ہل میں مدرسۃ المدینہ  کی ایک نئی شاخ کی تعمیرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

واضح رہے! تعمیراتی کا م مکمل ہونے کے بعد جلد اس مدرسے میں باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ شروع ہوجائیگا اور درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم فِیْ سَبِیْلِ اللہ فراہم کی جائے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔


دعوت اسلامی کے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی انفرادی کوشش سے ایک اسلامی بھائی نے   دیپالپور ضلع قصور میں22مرلے اور 26 کمروں والی تعمیر شدہ بلڈنگ دعوت اسلامی کو وقف کردی۔ذمّہ داران نے اس بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد  والمدارس کے تحت17اکتوبر2019ء کو پینسرہ فیصل آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی عطاری، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد  والمدارس کے تحت 16اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویلپرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نئی سو سائٹی ریجن ذمہ دارنے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،اسجد علی عطاری، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


16اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  فیصل آباد نئی سو سائٹی ملت ٹاؤن میں شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا جس میں رکنِ مجلس خدام المساجد والمدارس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی عطاری، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  نشاط کالونی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیفنس کے ذمہ دران نے شرکت کی۔نگران زون لاہور شمالی اور نگران کابینہ ڈیفنس نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیفنس کے اندر مدارس اور جائے نماز بنانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت   ڈیفنس کابینہ شمالی لاہور زون میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار اور نگران زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مساجد و مدارس بنانے کا ذہن دیا۔