عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباکی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت کچھ ماہ قبل میانوالی زون فتح پور کابینہ ڈویژن فتح پور میں مسجد ومدرسہ کا ایک 14 مرلے کا پلاٹ خریدا گیا تھا۔اس وقت اسکی تعمیرات کا آغاز ہو چکا ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد یہاں پر نمازوں اور قراٰنِ پاک کی تعلیم کاسلسلہ شروع ہوجائےگا۔