گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس  کےذمّہ داران نے ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں حاجی مجیب الرحمن قریشی، حاجی شفیق اورصاحبزادہ محمد ارشد فاروق (DG فاٹا ڈولپمنٹ اتھارٹی)سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں مجلس خدام المساجد کا تعارف پیش کیااور ایڈمن مجلس میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اس دعوت کو قبول کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاڑ ویلج ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک  مسجد کےامام صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں جسے سن کر وہ دعوت اسلامی کی خدمات سے بہت متاثر ہوئےاور اپنی 8مرلے کی مسجد اور 10مرلے مدرسے کی جگہ کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام دے دیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ہزارہ زون، ہری پور کابینہ، کشمیر کالونی سرائے صالح خیبر پختون خواہ میں مسجد فیضانِ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور ہاتھوں ہاتھ جائے نماز کا کام بھی شروع کردیا گیاہے ۔ عنقریب نمازوں کا آغاز بھی ہوجائے گا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت لیہ زون،لیہ کابینہ،ڈویژن لیہ میں مسجد فیضانِ مصطفیٰ صرف ڈھائی ماہ  کی مختصر سے مدت میں تیار کرلی گئی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مسجد میں 18 دسمبر 2019 ء بروز بدھ سے نمازوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔(مجلس خدام المساجد والمدارس فیصل آباد ریجن)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت لاہور داتا دربار دارالسنہ  للبنا ت میں نگرانِ زون نے خدام المساجد و المدارس اور اثاثہ جات شمالی لاہور زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے نیو سوسائٹیز میں مدنی کام بڑھانے بالخصوص مساجد و مدارس کے قیام کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجدوالمدارس کے تحت 17دسمبر 2019ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مساجد قائم کرنے کے لئے پلاٹ کی خریداری کرنے اور تعمیرات کروانے کے حوالےسے کلام کیا۔(رپورٹ:اسجد علی عطاری،رکن مجلس مالیات)


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم شمالی لاہور زون میں ڈویلپر اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مجلس خدام المساجد والمدارس کا تعارف پیش کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی جس پر ڈویلپر نے اپنے آبائی علاقے میں 1کنال پلاٹ مسجدومدرسےکے لئے دینے کی نیت کی۔دوسری جانب لاہور میں ہی ایک پراپرٹی ڈیلر نے مسجد کے لئے 9کنال کا پلاٹ دینے کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت بحریہ ٹاؤن لاہور میں ایک شخصیت کےڈیرے پر شخصیات کے درمیان  مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی سیدلقمان عطاری نے شرکا کو مساجد اور جائے نماز بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت مانسہرہ کابینہ غازی کوٹ میں مسجد فیضانِ بلال رضی اللہ عنہ کا سنگِ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد جلد تعمیر کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے تحت ہزارہ زون غازی کوٹ شاہراہ ریشم مانسہرہ کابینہ میں مسجد فیضانِ بلال رضی اللہ عنہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نےمسجد تعمیر کرنےکی فضیلت بیان کرتے ہوئے موقع پر موجود کثیر اہل محلہ کو اس کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں جلد ہی مسجدکی تعمیر شروع کروانے کا عزم کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت8 دسمبر بروز اتوار2019ء کو فیصل آباد زون،فیصل آباد کابینہ،ڈویژن مدینہ ٹاؤن،نئی سو سائٹی غالب سٹی ،C بلاک میں 7 مرلہ پلاٹ پر جامع مسجد منیر نسیم کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ دعائے خیر اور تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوا۔6 ماہ میں اس مسجد کو مکمل تعمیر کرنے کا ہدف ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجدولمدارس کے تحت 30نومبر2019ء کواوکاڑہ حویلی لکھا میں سنگِ بنیاد اجتماع ہوا جس میں مختلف شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔رکنِ زون نے ”ضیائے صدقات “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔