گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت فیصل آباد زون جڑانوالہ اطراف کابینہ،ڈویژن کھڑریانوالہ،نئی سو سائٹی اقبال ٹاؤن میں مسجد فیضانِ مصطفیٰ  کے سنگِ بنیاد کے سلسلے میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پررکن مجلس پاکستان نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے مسجد بنانے اور آباد کرنے کی فضیلت بیان کی اور شرکا کو تعمیرِ مسجد میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات کی ترکیب بنی۔ کمسن سید زادے سے مسجد سنگ بنیاد رکھوایا گیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت نگران زون حاجی محمد نعیم خان عطاری نے بیدیاں قصور میں فیضان ِمعراج مسجد وجامعہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ رمضان المبارک تک اس مسجدمیں باقاعدہ نمازوں کا آغاز کر دیا جائے گا  ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے ہری پور کابینہ کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں نگران کابینہ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں  مساجد بنانے، دعوتِ اسلامی کے لئے نئے جگہوں کے حصول کے لئے کوششیں کرنے اور تعمیرات کے لئے چندہ کرنے کا ذہن بنایا اور بالخصوص ریزرو فنڈ کا ذہن دیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت پاکستان کے نیو سوسائٹیز ذمہ دار نے شمالی لاہور زون ، واہگہ ٹاؤن کابینہ کے پراپرٹی ڈیلرز، انویسٹرز اور ٹاؤن اونر سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مجلس خدام المساجد و المدارس کا تعارف پیش کرتے ہوئےمساجد و مدارس کے لئے پلاٹ وقف کرنے کا ذہن دیا۔   ایک شخصیت نےقائداعظم انٹر چینج کے پاس ایک پلاٹ شرعی اور قانونی طور پر دینے کی نیت کی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت جی ٹی روڈ زنجانی کابینہ شمالی لاہور زون الکریم گارڈن میں نیو سوسائٹی پاکستان ذمہ دار اسلامی بھائی نے گارڈن میں مسجد ومدرسہ کے لیے پلاٹ کے حصول کے لیے گفتگو واقف نے اسی ہفتے  کاغذات دینے کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ساہیوال زون ڈویژن میاں چنوں میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری نے نئی سو سائٹی عدیل ولاز میں جامعۃالمدینہ للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا اور اسکی تعمیر و ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی نے 20جنوری2020ء بروز  پیرمحلہ شیرربانی فیروز وٹواں میں دعوتِ اسلامی کو مدرسے کے لئے دی گئی جگہ کا وزٹ کیااور شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ دورانِ ملاقات مدرسےکی تعمیرات سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر مدنی کاموں میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعائیں بھی کیں۔ (رپورٹ:حاجی نصر اقبال عطاری، مجلس خدام المساجد والمدارس)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےنگران زون حاجی اشفاق عطاری سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں پشاور زون کی مساجد و مدارس کے پلاٹس کے حصول، رکن زون اور زون کے دیگر معاملات پر مشاورت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سےامان درہ بٹ خیلہ میں مین تہانہ روڈ پر مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے لئے 2 کنال جگہ دعوتِ اسلامی کو ڈونیٹ کردی گئی ہے جہاں عنقریب دعوت ِاسلامی کا عظیم مدنی مرکز قائم کیا جائے گا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  جھاری کس کابینہ ہزارہ زون خیبر پختون خواہ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجن ذمہ دار لاہور نے نگران کابینہ و شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تنظیمی سوچ اور شعبےکے مدنی کاموں کےحوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  نیو سوسائٹی میرا علی خان کشمیر کالونی سرائے صالح میں جامع مسجد فیضان امیر معاویہ کے لئے لی گئی جگہ پرنماز کا کمرہ بناکر نمازوں کا آغاز ریجن ذمہ دار خدام المساجد والمدارس نے کیا ۔ نماز کے بعدسنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کا ذہن دیا گیا۔ اس موقع پر کثیر عاشقان رسول نے کی شرکت۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں جاری فیضان نماز کورس میں شامل اسلامی بھائیوں سے مجلس خدام المساجد والمدارس کےذمہ دار اسلامی بھائی نے ملاقات کی اور انہیں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں اسلامی بھائیوں کومساجد بنانے کے فضائل اور اس کی اہمیت و ضرورت ، مساجد کا معاشرے میں کردار اور مساجد نہ ہونے کے نقصانات پر نکات پیش کرتے ہوئے تعمیرِ مساجدکے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔