پچھلے دنوں کبل لوئرسوات کی چنار مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مشورہوا جس
میں کابینہ ذمہ دارا ن نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں مساجد کے اہداف ، ذمہ داران کی
تقرری اور تعمیرات کے لئے چندہ جمع کرنے کے انداز پر کلام ہوا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے لب روڈ میں مسجد و مدرسے
کے لئے دو کنال پر مشتمل لی گئی جگہ کا وزٹ کیا اور مینگورہ میں نئی مسجد بنانے کا
طے ہوا۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام فیصل آباد ریجن رچنا ٹاؤن ڈویژن پیپلز کالونی میں ماہانہ مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں رچنا ڈویژن مجلس خدام المساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن
شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے شرکا
کی تربیت فرمائی۔ رکن شوریٰ نے گورنمنٹ وپرائیویٹ نیو سوسائٹییز میں مساجد کے
حصول، مساجد کی تعمیرات اور ضرورت کےوقت مساجد کے لئے پلاٹس کی خریداری پر کلام
کیا اور اس حوالے سے ذمہ داران سے مشاورت کی۔
پچھلے دنوں کراچی کے علاقےگلشن اقبال کابینہ میں
شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس خدام المساجد پاکستان مدنی رضا عطاری ،
ایڈمن مجلس خدام المساجد کے ذمہ داران اور
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی سیدلقمان عطاری نے ”مساجد بناؤ تحریک“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد بنوانے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوری
کی ترغیب پر مدنی حلقے میں موجود شخصیات نے ایک مسجد بنوانے کی نیت بھی کی۔
نوری آباد کے
ایک ایکڑ کے پروجیکٹ پر تعمیراتی کام کے حوالے سےرکن شوری کی کاوش
پچھلے دنوں نوری
آباد خدام المساجد کے ذمہ داران کی رکن شوری سید لقمان عطاری سے ملاقات ہوئی ملاقات کےموقع پر رکن شوری نے نوری آباد کے ایک ایکڑ کے پروجیکٹ پر تعمیراتی
کام کروانے اور کراچی ریجن میں مساجد بنانے کے حوالے سے تربیت فرمائی جس پر الحمد
للہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ اس پلاٹ پر مسجد و مدرسہ بنانے کے حوالے سے شخصیت نے مکمل تعمیرات
کروانے کی نیت کی ۔
واضح رہے!
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام
کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس
کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی
آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی
اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔(رپورٹ:زونل نگران:محمد اکبر عطاری، کراچی)
نئی سو سائٹی ریحان گارڈن فیصل آباد میں مسجد فیضان مشکل
کشا کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
دعوت
اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 4جولائی2020ء کو نئی سو سائٹی
ریحان گارڈن فیصل آباد میں مسجد فیضان مشکل کشا کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاجس میں اہل علاقہ
نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے مسجد تعمیر کرنے کے فضائل پر حاضرین کی تربیت
فرمائی۔
واضح
رہے! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں
مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی
ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی
ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے
مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 26 جون 2020ء کو فیصل اباد ریجن لیہ کابینہ بستی سمرا نشیب
میں مسجد فیضان عبید رضا کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی
نے مسجد تعمیر کرنے کے فضائل پر حاضرین کی تربیت فرمائی۔
واضح رہے! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا
107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام
المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے
وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء
کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔ یہ مجلس دراصل
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مساجد سے
الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے، اس کا
اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کو مسجد بھرو
تحریک قرار دیا ہے۔آپ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماعات ومدنی مذاکروں میں مساجد کو
آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔کاش ہم بھی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی سوچ کے مطابق
مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے
زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام
المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی
حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں یہ مجلس دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی مساجد سے الفت
ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ جذبہ ہے کہ
مساجد کو آباد کیا جائے اسی جذبے کے پیش
نظر علاقہ سچاسودا فاروق آباد میں20جون2020ء بروز ہفتہ ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس نیک کام میں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے
مساجد کی تعمیر کے فضائل کے موضوع پر حاضرین کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ
فاروق آباد کابینہ ذمہ دار)
ریسٹ ہاؤس بیلا شہر میں نئی تعمیر ہونے والی مسجد فیضان امام حسین کا افتتاح
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد
کے تحت ریسٹ ہاؤس بیلا شہر میں نئی تعمیر
ہونے والی مسجد فیضان امام حسین کا
باقاعدہ افتتاح ظہر کی باجماعت نمازسے کردیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان میں مسجدیں آباد کرنے کی فضیلت اور مسجد کے آداب
بتاتے ہوئے عاشقانِ رسول کو مساجد آبادکرنے، مسجد کا ادب و ا حترام کرنے اور مسجد
کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)
ملتان میں تاجر حضرات کی جانب سے مسجد کےلیے وقف کی گئی جگہ کا وزٹ اور تعمیراتی کام کا جائزہ
پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے لاری اڈا کے قریب خورشید
مسجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد اور مجلس مالیات
کے ریجن ذمہ دار و نگران کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا اور
وہاں پرجاری مسجد اور اس سے متصل دکانوں
کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ یہ مسجد ایک تاجر اسلامی بھائی کی جانب سے
اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے پیش کی گئی ہے۔
اسی طرح نگران کابینہ نے ممتاز آباد مارکیٹ کے ایک اور
تاجر اسلامی بھائی کی جانب سے اپنی بہن کے
ایصال ثوابکے لئے دی گئی مسجد کا دورہ کیا اور وہاں پرجاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مسجد کی تعمیرات کے لئے جگہ
دینے والے تاجر اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مسجد کو جلد از
جلد تعمیر کرنے کی کوشش ہے تاکہ یہاں رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کا سلسلہ
شروع کیا جاسکے۔
نیو
سوسائٹی احمد نگر قصور کابینہ میں مدرسہ وجامعہ کے پلاٹ پر تعمیرات کے لئے شخصیات
سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت گزشتہ دنوں نگران زون حاجی محمد نعیم خان عطاری
نے نیو سوسائٹی احمد نگر قصور کابینہ میں مدرسہ وجامعہ کے پلاٹ پر تعمیرات کے لئے
اہلِ علاقہ سے ملاقات کی اور چندہ کی ترغیب دلائی۔ مختلف شخصیات نے نقد رقوم، سیمنٹ،اینٹ،
سریا اور دیگر مٹیریل دینے کی نیتیں کیں نیز
ذمہ دار اسلامی بھائی نے ٹاؤن اونر اور دیگر
شخصیات سے ملاقات بھی کی اور انہیں بھی مساجد و مدارس کے لئے تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت
7مارچ2020ء بروز ہفتہ اعوان چوک لیہ زون لیہ میں مدرسہ کا سنگِ بنیاد اجتماع ہوا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ نگران
کابینہ و نگران زون نے سنگ بنیاد فرمایا۔
نیو سو سائٹی البرکت ولاز فیصل آباد میں ایک شخصیت کے گھر درود ِپاک کی محفل کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس
خدام المساجد کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد زون نیو سو سائٹی البرکت ولاز میں ایک
شخصیت کے گھر درود ِپاک کی محفل منعقد کی
گئی جس میں مختلف شخصیات، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔