دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 4جولائی2020ء کو نئی سو سائٹی ریحان گارڈن فیصل آباد میں مسجد فیضان مشکل کشا کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاجس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی نے مسجد تعمیر کرنے کے فضائل پر حاضرین کی تربیت فرمائی۔

واضح رہے! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے تحت ہوتی ہے۔