گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد کے  تحت ریسٹ ہاؤس بیلا شہر میں نئی تعمیر ہونے والی مسجد فیضان امام حسین کا باقاعدہ افتتاح ظہر کی باجماعت نمازسے کردیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان میں مسجدیں آباد کرنے کی فضیلت اور مسجد کے آداب بتاتے ہوئے عاشقانِ رسول کو مساجد آبادکرنے، مسجد کا ادب و ا حترام کرنے اور مسجد کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)