دعوت اسلامی کی مجلس خدّام المساجدوالمدارس کاخدمتِ دین میں ایک اور قابلِ قدر قدم لسبیلہ، بیلا میں فیضان عثمان غنی مسجد حاجی صالح محمد گدور ایری گیشن کالونی کا شاندار افتتاح 6 مارچ 2020ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوگا۔ مسجد میں نمازِ جمعہ کی جماعت 2 بجے قائم کی جائے گی ۔ مقامی عاشقانِ رسول اس بابرکت اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام لاہور ریجن گوجرانوالہ زون لدھی والا وڑائچ میں ذمہ داراسلامی بھائیوں  سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور ایک مدرسے کی جگہ کا وزٹ کیا جہاں جلد از جلد مدرسہ شروع کرنے کا ذہن دیا گیا۔(رپور ٹ:زون ذمہ خدّام المساجدوالمدارس)

گزشتہ دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مجلس خدام المساجد والمدارس کے ہیڈ آفس میں پشاور اور ہزارہ زون کی شخصیات اور ذمہ داران کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا۔ اس موقع پر معاون نگران مجلس نے مساجد و مدارس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نئے علاقوں بالخصوص نیو سوسائٹیز میں مساجد و جائے نماز کے لئے پلاٹس وقف کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مجلس کوخود کفالت کرنے اور ریزرو فنڈز کے حوالے سےذہن دیا نیز ہزارہ زون کی ایڈمن مجلس کی بنیاد رکھی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  خدّام المساجدوالمدارس کے زیر اہتمام مبلغ دعوتِ اسلامی اور ڈویژن نگران نے پرائم ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی فروزوٹواں روڈ واربرٹن ضلع شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے سوسائٹی کے مالکان محمد ماجد اعوان، ملک عمران اور محمد افضل سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات انہیں مجلس کا تعارف پیش کیا اور سوسائٹی میں مسجد کے لئے پلاٹس وقف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ڈیڑھ کنال پر مشتمل پلاٹ دعوتِ اسلامی کو مسجد کے لئے دینے کی نیت کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس  کے تحت لیہ میں 22فروری2020ء بروز ہفتہ مسجد فیضانِ اقصیٰ سیف کالونی رفیق آباد اور مدرستہ المدینہ چک313کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے مساجد اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کومساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: اسجد عطاری ، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس )


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں ایڈمن مجلس  کا مدنی مشورہ ہواجس میں مختلف شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے شرکا کو پرانی آبادیوں میں پلاٹس کی خریداری، نیو سو سائٹی میں مساجد کا حصول کے حوالے سے کوششیں کرنے کا ذہن دیا اور 8 مساجد و مدارس کے سنگ ِبنیاد اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ مجلس نے اسلامی بھائیوں کو نیو سو سائٹیز میں مساجد کے حصول کے لئے کوششیں کرنےکا ذہن دیا اور ریزرو فنڈ وپیشگی و عملی جدول کے حوالے سے تربیت کی۔


21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک  فیصل آباد کابینہ ڈویژن رچنا ٹاؤن کی نئی سوسائٹی خالد بلاک میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر زون ذمہ دار حافظ عبدالرسول عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 16فروری2020ء بروز اتوار  اوتھل حیدرآباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر جائے نماز زون ذمہ دار عزیز مدنی عطاری نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے مساجد کی تعمیرات میں مال خرچ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسجد عطاری، رکنِ مجلس خدام المساجد والمدارس )


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 16فروری2020ء بروز اتوار فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے اسلامی بھائیوں کو مساجد کے  لئےپلاٹس کے حصول ا ور تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: اسجد عطاری، رکنِ مجلس خدام المساجد والمدارس )


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت ساہیوال زون،مونگی بنگلہ اطراف  کابینہ،ڈویژن دارالسلام ٹوبہ ،چک نمبر 149 میں مسجد فیضان عطار کی سنگِ بنیاد کے سلسلے میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مساجد بنانے کی فضیلت بتاتے ہوئے مسجد کی تعمیر میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ عطیات و میٹریل کی ترکیب بنی اور درود پاک کی صداؤں میں دو کمسن سید زادوں سے مسجد کی سنگِ بنیاد رکھوائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت گزشتہ دنوں  مانگا منڈی ملتان میں چراغ رئیل اسٹیٹ ایڈوائزر کے آفس میں شخصیات مدنی حلقہ لگایا گیا۔ مدنی حلقے میں شرکا کو مساجد بنانے اور مسجد کے لئے جگہیں وقف کروانے کا ذہن دیا گیانیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اورمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں جمعۃالمبارک کی نماز اداکرنے ادا کرنے اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کا ذہن بھی بنایا ۔ اس موقع پرشرکا نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک مسجد بنانے کی نیت کا اظہار کیا۔