19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت لیہ میں 22فروری2020ء بروز ہفتہ مسجد فیضانِ
اقصیٰ سیف کالونی رفیق آباد اور مدرستہ المدینہ چک313کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے مساجد اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کومساجد
و مدارس کی تعمیرات میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔ (رپورٹ: اسجد عطاری ، معاون
رکن مجلس خدام المساجد والمدارس )