22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجدوالمدارس کے زیر اہتمام مبلغ دعوتِ
اسلامی اور ڈویژن نگران نے پرائم ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی فروزوٹواں روڈ واربرٹن ضلع
شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے
سوسائٹی کے مالکان محمد ماجد اعوان، ملک عمران اور محمد افضل سے ملاقات کی۔دورانِ
ملاقات انہیں مجلس کا تعارف پیش کیا اور سوسائٹی میں مسجد کے لئے پلاٹس وقف کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ڈیڑھ کنال پر مشتمل پلاٹ دعوتِ اسلامی کو مسجد کے
لئے دینے کی نیت کا اظہار کیا ۔