مسجد کے سلسلے میں معاون نگران عبد السمیع عطاری کا مین
جی ٹی روڈ کامونکی میں جگہ کا وزٹ
دعوت
اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری مدنی نے مین
جی ٹی روڈ کامونکی میں مسجد اور مدرسے کا قیام کے لئے جگہ کا وزٹ کیا ۔ اس کی
خریداری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
پنجاب،
لاہور میں مسجد فیضان داتا علی ہجویری، مدرسہ اور جامعہ کا افتتاح
شعبہ خدام
المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پنجاب، لاہور ، جلو پارک ڈویژن علاقہ ذاکر شاہ میں مسجد فیضان
داتا علی ہجویری، مدرسہ اور جامعہ کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا ۔
نگران زون
حاجی نعیم عطاری نے افتتاح کیا اور پہلی
نماز مغرب سید اولاد حسین شاہ صاحب نے پڑھائی ۔ اس موقع پر شرکا کو مدنی پھول دیتے
ہوئے مسجد کو آباد کرنے کا ذہن دیا گیا۔
نیزتعویذات عطاریہ کا بستہ بھی عصر تا مغرب لگایا جائے گا اور بعد عید ان شاء الله مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بھی شروع ہو جائے گا۔
شعبہ خدام المساجد والمدارس دعوت اسلامی کے زیراہتمام 13
اپریل 2021ء بروز منگل کراچی ، مجید کالونی مہران ہائی وے مسجد فیضان رمضان کی
افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن
شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر
نگران زون سید فضیل رضا عطاری، نگران کابینہ شفیق عطاری، ڈویژن نگران کمال الدین
عطاری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( رکن زون
شعبہ مدنی چینل عام کریں محمد ندیم عطاری)
گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد
والمدارس کو 10 مرلے مسجد فیضان عشق رسول
کاپلاٹ نئی کالونی میں،قبولہ عارف والہ کابینہ پاکپتن زون فیصل آبادماچھی
سنگھ ڈویژن چوک مرلےمیں بنی ہوئی مسجد دینے
کی نیت کی جبکہ اسی قبولہ عارفوالہ کابینہ پاکپتن زون فیصل آباد میں احمد بھائی، آصف بھائی اور کاشف بھائی نے 10 مرلے جگہ مدرسہ کیلئے دی۔
اور ایک شخصیت نے قبولہ پاکپتن زون فیصل آباد ریجن
یہ 15 مرلہ
پلاٹ فار گرلز دیا ہے۔ مزید نیو کالونی قبولہ پاکپتن فیصل آباداور اس کو تعمیر
کرنے کیلیے اس کے ساتھ اگلی گلی میں 6مرلہ پلاٹ بھی دیا۔
شعبہ خدام
المساجد والمدارس کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں اپر سوات کابینہ پشاور زون میں نگران زون حاجی اشفاق عطاری نے آج بویوں کلام میں جامع مسجد فیضان عشق رسول
کا سنگ بنیاد رکھا اور شرکاء کو عطیات کی ترکیب دلا کر عطیات بھی جمع کئے۔(رپورٹ: مجلس
خدام المساجد والمدارس پشاور زون لاہور ریجن)
مجلس خدام المساجد کے زیرِ اہتمام جامع مسجد
امام بخش شاہ پور صدرمیں ڈویژن مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ
مجلس خدام المساجد کے زیرِ اہتمام 28 فروری بروز
اتوار جامع مسجد امام بخش شاہ پور صدرمیں ڈویژن مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ندیم عطاری نگران خوشاب کابینہ نے
شرکا کی تربیت کی۔
نگران خوشاب کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں 12دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: بلال عطاری مجلس خدام
المساجد)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”خدام المساجد والمدارس “
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ
لاہور شمالی زون میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں
جامع مسجد فیضان غوث اعظم کا افتتاح نماز مغرب پڑھا کر کیا اور نماز کے بعد حاضرین
میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔(رپورٹ:مجلس خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
زیر اہتمام 16 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن محمد اظہر عطاری اور رکن کابینہ مجلس خدام المساجد و المدارس
حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نئے مساجد بنانے اور رُکے پروجیکٹ
کو جلد از جلد شروع کروانے کے حوالے مدنی پھول بیان کئے۔
واضح رہے کہ جیکب آباد ڈویژن میں دعوت اسلامی کے
تحت 7 پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ (رپورٹ:
محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب آباد)
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
زیر اہتمام سکھر زون دلاور ٹاؤن میں مسجد فیضان عشق رسول کے قیام کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔
اسی سلسلے میں نگران کابینہ جیکب آباد اور رکن
کابینہ خدام المساجد نے مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیا۔ نگران کابینہ ذمہ داران کو تعمیرات جلد مکمل کرواکر نمازیں شروع کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے
رکن محمد عرفان عطاری نے لیاقت پور کابینہ
رحیم یار خان زون کی سوسائٹی میں اونر سے ملاقات کی۔ رکن مجلس نے انہیں شعبے کا
تعارف پیش کرتے ہوئے مسجد بنوانے کی ترغیب دلائی جس پر اونر نے 10 مرلے کا پلاٹ
مسجد کے لئے دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
زیر اہتمام ایبٹ آباد کے بازار میں مدنی حلقہ ہوا جس میں بازار کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی
نے شرکا کو مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے مسجد بنوانے
کی نیت بھی کی۔