شعبہ خدام المساجد والمدارس  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پنجاب، لاہور ، جلو پارک ڈویژن علاقہ ذاکر شاہ میں مسجد فیضان داتا علی ہجویری، مدرسہ اور جامعہ کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا ۔

نگران زون حاجی نعیم عطاری نے افتتاح کیا اور پہلی نماز مغرب سید اولاد حسین شاہ صاحب نے پڑھائی ۔ اس موقع پر شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے مسجد کو آباد کرنے کا ذہن دیا گیا۔ نیزتعویذات عطاریہ کا بستہ بھی عصر تا مغرب لگایا جائے گا اور بعد عید ان شاء الله مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ بھی شروع ہو جائے گا۔