گزشتہ روز  ساؤتھ اور ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خدام المساجد والمدارس کے آفس میں بعد نماز عشاء مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ سید لقمان عطاری نے ٹاؤن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام معاون نگران مجلس خدام المساجد نے تھانہ سٹی مالاکنڈ میں شخصیات سے ملاقات کی دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے حالیہ سیلاب کی صورت حال میں شعبہ ایف ،جی ،آر، آف کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ خدام المساجد کی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مالاکنڈ ڈویژن شموزئی پل تہانہ مین سوات روڈ کے اوپر قائم مسجد کو آباد کرنے اور وہاں کے انتظامات کو بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بعدازاں معاون نگران مجلس خدام المساجد والمدارس نے مسجد کی جگہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو مسجد کی جلد رجسٹریشن کروانے اور یہاں خوب دینی کام کرنے کا ہدف دیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کے پی کے ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی  کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے ذمہ داران کی وادی سوات میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق معاون نگران مجلس نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی شخصیات جن میں پیر آف سیدشریف کے مزار شریف پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی و دعا کے بعد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی۔دوران گفتگو ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور ان سے مزار شریف کے احاطے میں مدرسۃ المدینہ شروع کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی جس پر مزار انتظامیہ نےتعاون کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری طرف مینگورہ سٹی میں شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔دوران ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو مساجد کی تعمیر ، اُن کی صفائی ستھرائی، آباد کاری کے سلسلے میں شعبہ خدام المساجد کی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر ایک صاحب ثروت نے رقم ادا کرکے پلاٹ مسجد کے لئے وقف کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے حوالے کیا۔

اس کے علاوہ ایک شخصیت سے سٹی پلازہ کی چھت پر جائے نماز کی جگہ کے سلسلے میں مشاورت ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کے پی کے ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 اکتوبر 2022ء کو یو۔سی3 ، چنیسر ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں دعوت اسلامی کے تحت مسجد کا افتتاح ہوا  ، مسجد کے افتتاحی اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی امین سمیت ڈسٹرکٹ و ٹاؤن سطح کے ذمہ داران ، اہلسنت مساجد انتظامیہ ، اہل محلہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس افتتاحی اجتماع میں رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے مسجد بنانے کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اہل محلہ کو پانچ وقت نماز تکبیرِ اولی کیساتھ پڑھنے کی ترغیب دی ۔ اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے اراکین شوری سے ملاقات کیں اور دعابھی کروائیں۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری نگران یوسی ـ 1چنیسر ٹاؤن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


8 ستمبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر پتوکی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد شعبہ خدام المساجد و المدارس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری اور پتوکی کے تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سندھ کے شہر ٹنڈوباگو میں واقع علاقہ امداد ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیرِ اہتمام مقامی عاشقانِ رسول کی ضرورت کے پیشِ نظر زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے باجماعت نماز کی ادائیگی سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مسجد کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مساجد و مدارس کی تعمیرات میں تعاون کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں صلوٰۃ و سلام و دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ مقامی عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمدنی چینل کو اپنے اپنے تأثرات بھی دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت دیگر جگہوں کا وزٹ کیا جس موقع پر آپ کا کہنا تھا کہ:ایک شخصیت نے دعوتِ اسلامی کو ایک پلاٹ دیا جس پر الحمد للہ اب مدنی مرکز فیضانِ مدینہ تعمیر ہو گیا اور نمازوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داران کی کوشش سے علاقہ امداد ٹاؤن میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے لئے بھی جگہ خرید لی گئی جس کی تعمیر کے بعد عنقریب اس میں بچوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ جامعۃ المدینہ میں انہیں قراٰن و حدیث سکھایا جائے گا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مقامی شخصیات، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت بدین، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت ٹھٹہ اور نگرانِ ڈویژن مشاورت بنبھور کے ہمراہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ کے پلاٹس کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


15 اپریل 2022 ء کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران مجلس خدام المساجد و المدارس  مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی نے ذمہ داران کےساتھ کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا ۔

دوران وزٹ کشمیر کی اہم شخصیات سے ملاقات کی ، ذمہ داران کے درمیان مدنی حلقہ کااہتمام کیا جس میں مساجد و مدارس کے لئے دعوت اسلامی کو وقف کی جانے والی زمین پر گفتگو کی نیز نگران مجلس نے ان زمینوں پر ہونے والی تعمیرات کے متعلق اہم مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ :پاک مجلس خدام المساجد و المدارس ، کانٹینٹ محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ خدام المساجد والمدارس کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے خیبرپختونخواہ کے صوبائی ذمہ دار شبیر احمد قادری کے ہمراہ مردان کے سٹی میئر حمایت خان معیاراور یونین کونسل گلی باغ کے چیئرمین یوسف خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں مختلف شعبہ جات سمیت شعبہ خدام المساجد و المدارس کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف اور شعبہ فیضان ری ہیبلیٹیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے مردان میں بھی اس کی برانچ کھلوانے کی نیت کی تاکہ اسپیشل پرسنز کے درمیان کام کیا جا سکے۔

بعدازاں سٹی میئر حمایت خان معیار نے اس مقصد کے لئے پندرہ کنال زمین دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ اس کا وزٹ بھی کروایا ۔

اس موقع پر مردان ڈویژن کے نگران محمد عارف عطاری اور شعبہ خدام المساجد والمدارس کے مولانا محمد جمیل سبحان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دین کا کام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  خدام المساجد والمدارس کے تحت محمدی کالونی (احاطہ سوڈیاں والا) واربرٹن میں جامع مسجد فیضانِ زم زم کی تعمیرات مکمل ہوتے ہی یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ مسجد کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر رکن شورٰی حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’ فضائل و برکاتِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا۔ بیان اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد رکن شوریٰ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔

جامع مسجد فیضانِ زم زم کو جدید برقی آلات ، اعلی کوالٹی کی ٹائل و ماربل، خوبصورت کلرز اور دورِ جدید کی دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ محراب میں شیشے کا کام اپنی مثال آپ ہے۔

اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علما کونسل واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی ، دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار علی فیاض عطاری، مبلغِ دعوتِ اسلامی فرحان رشید عطاری ، اقبال گرینڈ ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری جاوید اقبال بگڑ ، میاں خرم ہنس ، رانا عبد الجبار سمیت دیگر سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز خیبر پختو نخواہ پشاور ڈویژن بالو شریف میں دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضان حسنین کریمین  کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

پشاور ڈویژن و میٹرو پولیٹن نگران توصیف احمد عطاری نے نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ نمازوں کا سلسلہ شروع کیا بعد نماز عصر مسجد میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں نگران پشاور نے مسجد کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مسجد کےساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز ہزارہ کے شہر مانسہرہ لاری اڈا کے قریب ٹھاکرہ بائی پاس شاہراہِ ریشم کے اوپر دعوت اسلامی کے تحت  ایک جامع مسجدگوہر ایمان تعمیر کی گئی جس میں صوبائی نگران قاری اشفاق احمد عطاری نے گزشتہ روز نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ مسجد کا افتتاح اور نمازوں کا سلسلہ شروع کیا۔

صوبائی نگران نے علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جس میں نماز جمعہ اور رمضان المبارک میں نماز تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن صوبۂ خیبرپختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ٹانک میں شعبہ خدام المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی مسلسل کوششوں سے مقامی شخصیت نے مین شاہراہ سے متصل دس کنال کا رقبہ دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ کے لئے دعا کروائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مزید ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)