شعبہ
خدام المساجد والمدارس کے ذمہ داران کی وادی سوات میں
شخصیات سے ملاقات
دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس
کے ذمہ داران کی وادی سوات میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔
تفصیلات
کے مطابق معاون نگران مجلس نے دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی شخصیات
جن میں پیر آف سیدشریف کے مزار شریف پر
حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی و دعا کے بعد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی۔دوران گفتگو ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور
ان سے مزار شریف کے احاطے میں مدرسۃ المدینہ
شروع کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی جس پر مزار انتظامیہ نےتعاون کی یقین دہانی
کروائی۔
دوسری
طرف مینگورہ سٹی میں شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔دوران ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو مساجد کی تعمیر ، اُن کی صفائی ستھرائی، آباد کاری کے سلسلے میں شعبہ خدام المساجد کی
خدمات کے بارے میں بتایا جس پر ایک صاحب ثروت نے رقم ادا کرکے پلاٹ
مسجد کے لئے وقف کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے حوالے کیا۔
اس کے علاوہ ایک شخصیت سے سٹی پلازہ کی
چھت پر جائے نماز کی جگہ کے سلسلے میں مشاورت ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد
والمدارس کے پی کے ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)