دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ خدام
المساجد والمدارس کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے خیبرپختونخواہ کے صوبائی ذمہ دار شبیر احمد قادری
کے ہمراہ مردان کے سٹی میئر حمایت خان معیاراور یونین کونسل گلی باغ کے چیئرمین یوسف خان سے ان
کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں مختلف شعبہ
جات سمیت شعبہ خدام المساجد و المدارس کا
تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں بالخصوص شعبہ
ایف جی آر ایف اور شعبہ فیضان
ری ہیبلیٹیشن سینٹر کو سراہتے ہوئے مردان
میں بھی اس کی برانچ کھلوانے کی نیت کی تاکہ اسپیشل پرسنز کے درمیان کام کیا جا
سکے۔
بعدازاں سٹی میئر حمایت خان معیار نے اس مقصد کے
لئے پندرہ کنال زمین دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ اس کا وزٹ بھی
کروایا ۔
اس موقع پر مردان ڈویژن کے نگران محمد عارف عطاری
اور شعبہ خدام المساجد والمدارس کے مولانا محمد جمیل سبحان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ
خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)