دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام معاون نگران مجلس خدام المساجد نے
تھانہ سٹی مالاکنڈ میں شخصیات سے ملاقات کی دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے حالیہ سیلاب کی صورت حال میں شعبہ ایف ،جی ،آر، آف کی خدمات کے
حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ خدام
المساجد کی خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مالاکنڈ ڈویژن شموزئی پل تہانہ مین
سوات روڈ کے اوپر قائم مسجد کو آباد کرنے
اور وہاں کے انتظامات کو بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار
کیا۔
بعدازاں معاون نگران مجلس خدام المساجد والمدارس نے
مسجد کی جگہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران کو مسجد کی جلد رجسٹریشن کروانے اور یہاں خوب دینی کام کرنے کا ہدف دیا۔(رپورٹ:
شعبہ خدام المساجد والمدارس کے پی کے ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)