دین کا کام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  خدام المساجد والمدارس کے تحت محمدی کالونی (احاطہ سوڈیاں والا) واربرٹن میں جامع مسجد فیضانِ زم زم کی تعمیرات مکمل ہوتے ہی یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ مسجد کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر رکن شورٰی حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’ فضائل و برکاتِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا۔ بیان اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد رکن شوریٰ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔

جامع مسجد فیضانِ زم زم کو جدید برقی آلات ، اعلی کوالٹی کی ٹائل و ماربل، خوبصورت کلرز اور دورِ جدید کی دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ محراب میں شیشے کا کام اپنی مثال آپ ہے۔

اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علما کونسل واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی ، دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار علی فیاض عطاری، مبلغِ دعوتِ اسلامی فرحان رشید عطاری ، اقبال گرینڈ ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری جاوید اقبال بگڑ ، میاں خرم ہنس ، رانا عبد الجبار سمیت دیگر سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)