19 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطارنے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کےذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسڑکٹ کورنگی کراچی کے ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے
مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ذمہ داران سمیت
مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبے کے ڈسڑکٹ نگران عرفان عطاری، ٹاون نگران راحیل عطاری،
سٹی ذمہ دار یوسف عطاری اور وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)