فیضانِ
مدینہ کراچی میں خدامُ المساجد و المدارس
کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2023ء بروز
اتوار فیضانِ مدینہ کراچی میں خدامُ
المساجد و المدارس کراچی کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکا کی مساجد و مدارس کی تعمیرات کرنے کے سلسلے میں تربیت کی اور انہیں شعبہ کا دینی کام دار
الفتاء اہلِ سنت سے شرعی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کرنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کا واربرٹن میں زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کا دورہ
2
جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے ذمہ
داران کے ہمراہ زیرِ
تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری
کے ہمراہ زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ
لیا اور اس سلسلے میں تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے دعائے خیر کروائی۔ (رپوٹ:
محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مساجد
و مدارس کی تعمیرات و آباد کاری کے سلسلے میں 28 نومبر 2022ء بروز پیر فیصل آباد میں ڈونر مجلس ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس مولانا عبدُالسمیع عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی جائزہ لیا۔اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے
دینی کام میں مزید ترقی کےلئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگرانِ مجلس پاکستان
و اوور سیز خدَّامُ المساجد والمدارس ذمہ دار عبدُالسمیع عطاری مدنی نے شعبے کے
دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد میں مساجد
و المدارس کی خریداری کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ
28
نومبر 2022ء بروز پیر دعوت ِاسلامی کے تحت فیصل آباد میں معاون نگرانِ مجلس پاکستان و اوور سیز شعبہ
خدَّامُ المساجد والمدارس ذمہ دار عبدُالسمیع عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹارگٹڈ جگہوں کا دورہ کیا۔
معاون
نگرانِ مجلس نے مساجد و المدارس کی خریداری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پلاٹز کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کو تعمیرات و خریداری کے سلسلے میں شعبے کی طرف
سے تیار شدہ نکات کے بارے میں آگاہی دی جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مساجد و مدارس کی تعمیرات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں معاون
نگران مجلس مولانا عبدُ السمیع عطاری مدنی نے مختلف بزنس مین سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات عبدُ السمیع عطاری مدنی نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت ِاسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے
بتاتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات
میں اپنا حصہ شامل کرنے کے سلسلے میں شعبہ خدامُّ المساجد و المدارس کے ساتھ تعاون کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس
لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوت
ِاسلامی کے شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری
مدنی نےگوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف تاجران
سے ملاقات کی۔
معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری نے تاجران
کو دعوت ِاسلامی کے تحت ملک
و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس میں بالخصوص شعبہ خدَّامُ المساجد
والمدارس کے تحت خریدے گئے مساجد و مدارس کے
نئے پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار
مسرت کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
خدَّامُ المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں غلہ منڈی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو
ملک و بیرون ملک میں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی
تعمیرات میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
ڈویژن مجلس ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگران ِمجلس عبدُالسمیع عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدامُ
المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام لاہور ڈویژن
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور
ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور ذیلی مجالس کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری
مدنی نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مساجد کی تعمیر، اُن کی صفائی ستھرائی، آباد
کاری کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر
انہوں نے عمل پیرا ہونے کی نیک خواہش کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بہاولنگر
آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ،مدنی مشورہ اور شخصیات سے ملاقات
پچھلے
دنوں دعوت ِاسلامی کے شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کی جانب سے صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ بہاولنگر آفس
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں آفس ورکرز نے
شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو
پاکستان و بیرون ملک میں شعبہ خدَّامُ المساجد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭بعدازاں ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں ذمہ داران نے مقامی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی خدمات ِ دعوت اسلامی کےحوالے سے بتایا اور شعبہ
خدَّامُ المساجد و المدارس کے دینی کاموں
میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔
٭اس
کے علاوہ پنجاب ڈسٹرکٹ بہاولنگر کےشعبہ
خدَّامُ المساجد و المدارس کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام کومزید بڑھانے کے سلسلے مدنی پھول دیتے ہوئے ان کی ذہن
سازی کی۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطارنے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کےذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسڑکٹ کورنگی کراچی کے ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے
مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ذمہ داران سمیت
مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبے کے ڈسڑکٹ نگران عرفان عطاری، ٹاون نگران راحیل عطاری،
سٹی ذمہ دار یوسف عطاری اور وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کےزیر
اہتمام پچھلے دنوں گلشنِ معمار یوسی فیضان سٹی میں جامع
مسجد آمنہ ستَّار کا افتتاح ہوا ۔
رپوٹ
کے مطابق ڈسٹرکٹ نگران سید سرفراز عطاری نے مسجد کا افتتاح فرمایا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع
پر سرفراز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مساجد و مدارس کی تعمیرات میں تعاون
کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں احسن آباد میں قائم امیرِ معاویہ مسجد کا سروے کیا اور مقامی اسلامی
بھائیوں سے مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں
گفتگو کی۔(رپورٹ:
شعبہ خدام المساجد والمدارس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)