2 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے ذمہ داران کے ہمراہ زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری کے ہمراہ زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس سلسلے میں تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے دعائے خیر کروائی۔ (رپوٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)