دعوت ِاسلامی  کے شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری مدنی نےگوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف تاجران سے ملاقات کی۔

معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری نے تاجران کو دعوت ِاسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس میں بالخصوص شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے تحت خریدے گئے مساجد و مدارس کے نئے پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)