عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مساجد و مدارس کی تعمیرات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں معاون نگران مجلس مولانا عبدُ السمیع عطاری مدنی نے مختلف بزنس مین سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات عبدُ السمیع عطاری مدنی نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت ِاسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں اپنا حصہ شامل کرنے کے سلسلے میں شعبہ خدامُّ المساجد و المدارس کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)