پچھلے دنوں دعوت ِاسلامی  کے شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کی جانب سے صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ بہاولنگر آفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں آفس ورکرز نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو پاکستان و بیرون ملک میں شعبہ خدَّامُ المساجد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں ذمہ داران نے مقامی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی خدمات ِ دعوت اسلامی کےحوالے سے بتایا اور شعبہ خدَّامُ المساجد و المدارس کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔

٭اس کے علاوہ پنجاب ڈسٹرکٹ بہاولنگر کےشعبہ خدَّامُ المساجد و المدارس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام کومزید بڑھانے کے سلسلے مدنی پھول دیتے ہوئے ان کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)