1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدامُ
المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام لاہور ڈویژن
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور
ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور ذیلی مجالس کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری
مدنی نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مساجد کی تعمیر، اُن کی صفائی ستھرائی، آباد
کاری کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر
انہوں نے عمل پیرا ہونے کی نیک خواہش کا اظہار
کیا۔ (رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)