دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت گوجرانوالہ کی جیولرز مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ماسٹر سٹی سوسائٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویلپرز، انویسٹرز اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔نگران مجلس عبد السمیع عطاری نے مساجد بنانے کی اہمیت اور مساجد کا معاشرے میں کردار کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ شرکا کو اپنی زندگی میں ایک مسجد بنانے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے اراکین کابینہ  نےشرکت کی۔ مجلس خدام المساجد والمدارس پاکستان کے نگران عبد السمیع عطاری نے پیشگی عملی جدول بنانے کے لئے شرکا کی تربیت کی اور مساجد ومدارس کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 19 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران، اراکین کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی اشفاق عطاری اور اشفاق احمد عطاری سمیت چار نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی ۔ مدنی مشورے میں جگہوں کی خریداری، وقف اور شعبے کے دیگر مدنی کاموں پر شرکا کی ذہن سازی کی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس نے فیصل آباد کابینہ رچنا ٹاؤن ستیانہ روڈ میں مسجد فیضان عبید رضا  کے قیام کے لئے 10 مرلے کا پلاٹ خریدلیاجس میں جلد ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا جائیگا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس کےخدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں قصور کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کےخدام المساجد والمدارس ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مساجد کی پلاننگ کرنے ، پیشگی عملی جدول مقرر تاریخ میں بنانے ، شخصیات کے اندر کام کرنے جیسے دیگر مدنی کام کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے ان مدنی پھولوں پر عمل کی نیت کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب نگران مجلس خدام المساجد والمدارس مدنی رضا عطاری نے صادق آباد کابینہ کی ایڈمن مجلس کا مدنی مشورہ کیا اور شرکا کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مساجد و مدارس کی تعمیرات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی  کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس عبدالسمیع عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ کیا جس میں مین سٹی میں مساجد کے قیام، بائی پاس، سوسائٹیز اور نیو لاری اڈا پر مساجد بنانے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے اس مدنی مشورے میں نگران زون بشیر عطاری نے بھی شرکت کی ۔

دوسری جانب رکن شوری سید لقمان عطاری نے خدام المساجد ایڈمن مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے کراچی کے اہم ایریاز میں خدام المساجد آفس کھولنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 جولائی 2020ء بروز اتوار خدام المساجد آفس میں اراکین شوری کی تشریف آوری ہوئی  جس میں رکن شوری حاجی یعفور عطاری ،رکن شوری و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری، اور رکن شوری سید لقمان عطاری اور نگران مجلس خدام المساجد پاکستان مدنی رضا عطاری نے خدام المساجد کراچی ریجن کے حوالے سے اہم مشورہ کیا اور اس مدنی مشورے میں آئندہ کراچی ریجن میں مساجد بنانے کے حوالے سے قیمتی مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  پچھلے دنوں فیضان مدینہ مانسہرہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ہزارہ زون مجلس خدام المساجد والمدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں مبلغین دعوت اسلامی معاون نگران مجلس عبدالسمیع مدنی، نگران ہزارہ زون اشفاق احمد، نگران کابینہ مانسہرہ منیر رضا عطاری، نگران کابینہ بالا کوٹ اشرف احمد اور نگران کابینہ شنکیاری کابینہ عبدالواجد عطاری نے سیاحتی مقامات پر مساجد کا قیام، مین شاہراہوں پر مساجد کا قیام، اراکین کابینہ کا پیشگی و عملی جدول اور ذمہ داران کو فعال کرنے پر کلام کیا۔


پشاور کابینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد و جامعۃ المدینہ فیضان غریب نواز سکندر ٹاؤن اور جامع مسجد فیضان کھمکول شریف میں تعمیراتی کام جاری ہے۔

اسی سلسلے میں مجلس خدام المساجد والمدارس کے نگران زون حاجی محمد اشفاق عطاری اور نگران کابینہ محمد حسن عطاری نے اس مقام کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ذمہ داران نے تعمیراتی کاموں میں آنے والے مسائل کو ہاتھوں ہاتھ حل کیا اور تعمیرات کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت پشاور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی محمد اشفاق عطاری اور نگران کابینہ محمد حسن عطاری نے نیو سوسائٹیز، مین شاہراہوں اور بائی پاس پر مساجد کا قیام،ذمہ داران کی تقرری اور ایڈمن مجلس کے قیام پر کلام کرتے ہوئے شرکا سے مشاورت کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام مالاکنڈ کی ڈویژن تہانہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس خدام المساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ شیر علی نے ذمہ داران کی تقرری کرنے، مین شاہراہوں پر مساجد بنانے اور مقامی طور پر چندہ جمع کرنے پر کلام کیا۔