19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت
پچھلے دنوں فیضان مدینہ مانسہرہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ہزارہ
زون مجلس خدام المساجد والمدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے
میں مبلغین دعوت اسلامی معاون نگران مجلس عبدالسمیع مدنی، نگران ہزارہ زون اشفاق احمد، نگران کابینہ مانسہرہ منیر رضا عطاری،
نگران کابینہ بالا کوٹ اشرف احمد اور
نگران کابینہ شنکیاری کابینہ عبدالواجد عطاری نے سیاحتی مقامات پر مساجد کا قیام،
مین شاہراہوں پر مساجد کا قیام، اراکین کابینہ کا پیشگی و عملی جدول اور ذمہ داران
کو فعال کرنے پر کلام کیا۔