پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے لاری اڈا کے قریب خورشید مسجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد اور مجلس مالیات کے ریجن ذمہ دار و نگران کابینہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا اور وہاں  پرجاری مسجد اور اس سے متصل دکانوں کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ یہ مسجد ایک تاجر اسلامی بھائی کی جانب سے اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے پیش کی گئی ہے۔

اسی طرح نگران کابینہ نے ممتاز آباد مارکیٹ کے ایک اور تاجر اسلامی بھائی کی جانب سے اپنی بہن کے ایصال ثوابکے لئے دی گئی مسجد کا دورہ کیا اور وہاں پرجاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مسجد کی تعمیرات کے لئے جگہ دینے والے تاجر اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مسجد کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی کوشش ہے تاکہ یہاں رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کا سلسلہ شروع کیا جاسکے۔

نیز نگران کابینہ نے مرحبا کالونی میں تعمیر ہونے والی مرحبایامصطفیٰ مسجد کا بھی دورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ نگران کابینہ کا کہنا تھا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس مسجد کی تعمیرات بھی جلد مکمل کرلی جائیں گی۔