دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے تحت گزشتہ دنوں بھکر روڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقامی شخصیت کے ڈیرے پر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار  مجلس خدام المساجد والمدارس شہباز عطاری نے ان کو مساجد اور مدارس بنانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اس موقع پر شخصیت نےایک کنال جگہ دعوتِ اسلامی کو دےدی اور مساجد کے لئے چندہ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے تحت گزشتہ دنوں ساہیوال زون گوجرہ کابینہ بائی پاس پر  موجود کینال ویو ہاؤسنگ اسکیم میں مسجد فیضان جمالِ مصطفیٰ اور لیہ زون لیہ کابینہ ڈویژن چوک اعظم میں مسجد فیضانِ مکہ کا سنگ ِبنیاد ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مقامی عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مبارک موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا، صلاۃ و سلام اور دعائے خیر بھی کی، نیز تقسیم ِرسائل کا سلسلہ بھی ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس خدام المساجد کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ گجرانوالہ زون میں واقع المقدس گامنٹس فیکٹری میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں فیکٹری کے مالک اور ان کے عملے اور دیگر فیکٹریوں کےمالکان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے حلقہ کو مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے مساجد بنانے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔


 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےگوجرانوالہ شہر میں مختلف اسٹیٹ ایجنسی کے دفاتر ( ماسٹر سٹی میں ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلرز ، چندا قلعہ گوجرانوالہ میں عمران پراپرٹی ڈیلر اور الحفیظ الیکٹرونکس) میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں مالکان اور ان کے اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پرریجن ذمہ دار شہباز عطاری نے مدنی پھول دیتے ہوئے مساجد و مدارس کے لئےپلاٹس وقف کروانے، مساجد بنانے اور نماز کورس کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  خدام المساجد والمدارس پاکستان بھر میں مساجد و مدارس کی تعمیرات و انتظامی امور میں بحسن و خوبی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ گزشتہ سال 2019 میں پاکستان کی نئی سو سائٹیز میں مساجد و مدارس کے لئے 304پلاٹ حاصل کئے ہیں جبکہ موجودہ سال 2020 میں نئی سوسائٹیز میں 500 پلاٹ حاصل کرنے کاہدف ہے۔


لاہور کابینہ میں زیر تعمیر مسجد کا دورہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے ذمّہ داران نے لاہور کابینہ جنوبی زون سوسائٹی میں زیر تعمیر مسجد کا وزٹ کیا جہا ں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزٹ کے بعد مجلس خدام المساجد کے ذمہ داران کا مشورہ بھی ہوا۔

منڈی واربرٹن حسن کالونی  میں زیر تعمیر مسجد کادورہ

تعمیراتی کاموں کا جائزہ

تفصیل:

5 جنوری2020ء بروز اتوار دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کےذمّہ دار اسلامی بھائی نے پروفیسر قیصر وحیداور پروفیسر ڈاکٹر قمر یٰسین کے ہمراہ منڈی واربرٹن حسن کالونی لاہورزون میں زیر تعمیر مسجد فیضان ِ غوث ِ الاعظم کادورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نےشخصیات سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ( رپورٹ:حاجی محمد نصراقبال عطاری،کابینہ ذمّہ دارمجلس نشر اشاعت )

دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجدوالمدارس کے تحت 3 جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک کو ذمہ دار اسلامی بھائی،نگرانِ زون کوئٹہ اور نگرانِ کابینہ کا کوئٹہ سٹی کی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون نے خدّام المساجد کے لئے ڈویژن لیول پر رکنِ ڈویژن کے تقرر کا ذہن دیا۔


فیصل آباد کے علاقے گلشن سبحان ٹاؤن  اور غالب سٹی کینال روڈ میں مساجد کا سنگِ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت فیصل آباد کے علاقے گلشن سبحان ٹاؤن اور غالب سٹی کینال روڈ میں مساجد کا سنگِ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور مساجد جلد تعمیر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


مجلس خدام المساجد والمدارس کے ذمّہ داران کی  فیصل آباد کے علاقے سفاری پارک کرول میں ڈویلپرز اور انویسٹرز سے ملاقاتیں

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے ذمّہ داران نے مدینہ ٹاؤن سفاری پارک کرول میں ڈویلپرز اور انویسٹر سے ملاقاتیں کیں ۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمسجد کی پلاٹ کے ساتھ مزید پلاٹ خرید کر مدرسۃ المدینہ بنانے کا ذہن دیا۔

دعوت ِ اسلامی کی مجلس خدام المساجدکے تحت 29دسمبر 2019ء بروزاتوار رکن شوری ٰ حاجی رفیع عطاری نے فیصل آباد ریجن میں 6 مساجد کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ مساجد کے نام اور مقامات یہ ہیں:(1) مسجدفیضانِ فاروق اعظم  ومدرسۃ المدینہ سمندری بائی پاس(2) مسجد فیضان ِ حضور ِ مدینہ ،حضور ٹاؤن ،کینال روڈٹوبہ ٹیک سنگھ(3) مسجد فیضان ِ شہنشاہ ِ بغدادموٹروےویلی جھنگ روڈ گوجرہ(4)مسجد فیضان حسنین کریمین نواں لاہور(5)مسجد گلشن ِ سبحان ٹاؤن جھنگ روڈفیصل آباد(6)جامع مسجد منیر نسیم غالب سٹی کینال روڈ فیصل آباد۔

اسی طرح نگرانِ کابینہ اور نگرانِ زون نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گوادر زون میں زیرِ تعمیر مسجد فیضانِ عثمانِ غنی اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا دورہ کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس  کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نےریجن ذمّہ دار کےہمراہ K.P.Kضلع بنوں کی زیر تعمیر مسجد فیضانِ غوث الاعظم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ اور ڈونر کو مکمل معلومات فراہم کی۔ذمّہ داران نے تعمیرات جلد مکمل کروانے کے حوالے مشاورت کی۔