19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں
جاری فیضان نماز کورس میں شامل اسلامی بھائیوں سے مجلس خدام المساجد والمدارس
کےذمہ دار اسلامی بھائی نے ملاقات کی اور انہیں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں اسلامی
بھائیوں کومساجد بنانے کے فضائل اور اس کی اہمیت و ضرورت ، مساجد کا معاشرے میں
کردار اور مساجد نہ ہونے کے نقصانات پر نکات پیش کرتے ہوئے تعمیرِ مساجدکے لئے
کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔