دعوتِ اسلامی کی مجلس  خدام المساجد والمدارس کے تحت29 نومبر 2019 بروز جمعۃالمبارک کو فیصل آباد خیابان گارڈن میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں مجلس کے ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر معاون رکن مجلس اور شرکا اسلامی بھائیوں کے درمیان مساجد کے تحفظات سے متعلق گفتگو زیرِ بحث لائی گئی۔(رپورٹ: اسجد علی،رکن مجلس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کےتحت علی گارڈن نڑ والا روڈ فیصل آباد میں جامع  مسجدفیضان علی المرتضیٰ کی تعمیرات مکمل ہونے پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی آباد کاری کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کےتحت پچھلے دنوں رحمے شاہ سمندری پنجاب میں  ایک مسجد کی سنگِ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہواجس میں ذمہ داران سمیت علاقہ مکیں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مفتش مجلس مدنی بستہ نے مجلس خدام المساجد والمدارس کےذمہ داران کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا اور شرکا اسلامی بھائیوں کو تعمیرات میں زیادہ سے زیادہ حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کےتحت پچھلے دنوں کمرشل مارکیٹ مراد شاہ گوجرہ میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس نے راہ خدا میں خرچ کرنےکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راہِ خدا میں خرچ کرنے، مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،اسجد علی، معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس خدام المساجد والمدارس نے  سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس) 


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت ملتان میں واقع ایک مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہواجس میں کپڑا  مارکیٹ کے تاجران نے شرکت کی۔معاون نگران مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیااور دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد  والمدارس کے تحت ملتان کی ایک مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں موبائل پلازہ کے تاجران نے شرکت کی۔ معاون نگران مجلس خدام المساجد نے سنّتوں بھرا بیان کیااور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصّہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعو ت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نائب متولی مجلس،ڈویژن نگران،علاقہ نگران اور علاقے کے شخصیات نے شرکت کی۔معاون نگران مجلس خدام المساجد نے شرکا تربیت کی اور مساجد کی تعمیر کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت مدینہ ٹاؤن غالب سٹی میں ایک شخصیت نے مسجد کے لئے پلاٹ وقف کیا جس کی تعمیر کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی نگران ،ڈویژن نگران، نائب متولی اور علاقے کے دیگر شخصیات نے شرکت کی اور مسجد کی سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجدوالمدارس کے تحت لاہور ریجن میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں خدام المساجد کے زون ذمّہ دار نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار  خدام المساجد نے شرکا کی تربیت کی اور مساجد و مدارس کےلئے پلاٹ اور بلڈنگ کے حصول اورنئےسوسائٹی میں 12مدنی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور 24 نومبر 2019ء کوہونے والےٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس  خدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے دنوں ذمہ اران نے پشاور سٹی میں خٹک سٹی اور گرین ہومز نیو سوسائٹیز کا وزٹ کیا اور سوسائٹیز اونر سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے شعبے کے متعلق تفصیلاً بریف کیا نیز مساجد اور مدارس میں تعاون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت میانوالی زون لیہ کابینہ ڈویژن چوک اعظم میں جامع مسجد فیضان عطار کی تعمیرات  کا کام شروع ہو چکا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد یہاں پر نمازوں اور قراٰنِ پاک کی تعلیم کاسلسلہ شروع ہوجائےگا۔