21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کےتحت پچھلے
دنوں کمرشل مارکیٹ مراد شاہ گوجرہ میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ معاون رکن مجلس خدام المساجد
والمدارس نے راہ خدا میں خرچ کرنےکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو راہِ خدا میں خرچ کرنے، مساجد کی
تعمیر میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،اسجد علی، معاون رکن مجلس خدام المساجد
والمدارس)