21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت پچھلے
دنوں فیصل آباد میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔ رکن مجلس خدام المساجد والمدارس نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،اسجد علی معاون رکن مجلس خدام المساجد والمدارس)