19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم شمالی لاہور زون میں ڈویلپر اور دیگر شخصیات سے
ملاقاتیں کیں اور مجلس خدام المساجد
والمدارس کا تعارف پیش کرتے ہوئے انفرادی کوشش کی جس پر ڈویلپر نے اپنے آبائی علاقے میں 1کنال پلاٹ
مسجدومدرسےکے لئے دینے کی نیت کی۔دوسری جانب لاہور میں ہی ایک پراپرٹی ڈیلر نے مسجد کے لئے 9کنال کا پلاٹ
دینے کا اظہار کیا۔