دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت   ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ ڈیفنس کابینہ شمالی لاہور زون کی جامع مسجدفیضان غوث اعظم بیدیاں روڈ کا وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جلد تعمیرات سے متعلق مقامی ذمہ داران کو نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت  پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ساہیوال میں اراکین کابینہ و ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگرانِ مجلس خدام المساجد والمدارس نے یومیہ جدول کا عملی طریقہ کار، ریزرو فنڈ و اہداف اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 15 اکتوبر 2019ء کو فیصل ٓاباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون نے شرکت کی۔ معاون نگرانِ مجلس  نے ذمہ داران کی ماہانہ کارکردگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،اسجد علی،رکن مجلس خدّام المساجدوالمدارس) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت آرچرڈ ویلی ساہیوال سٹی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ ریجن معاون مجلس خدام المساجد نے شرکا کو نکات بیان کئے۔ مدنی حلقے میں گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم میں مسجد کے لئے جگہ دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔


دعوت اسلامی کے تحت نیو سوسائٹی پاکستان چوک ڈی جی خان کی جامع مسجد کنزالایمان میں 63دن کا مدنی تربیتی کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس ریجن ذمّہ دار مجلس خدام المساجد نے شرکا کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں فعال ہونےکے ساتھ ساتھ مساجد کی تعمیرات میں حصّہ ملانے کا ذہن دیا جبکہ ڈی جی خان میں ہی پراپرٹی ڈیلر،اسٹیٹ ایجنسی اور گورنمنٹ ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان اور اسٹاف کے درمیان مدنی حلقہ ہوا ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت داتا دربار  لاہورمیں ریجن مشاورت کے ذمّہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ معاون مجلس خدام المساجد نے شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت رضا آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ریجنل ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا  بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت سیالکوٹ زون میں مختلف پراپرٹی ڈیلر کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ معاون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مساجد کی تعمیرات میں حصہ لینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت گوجرانوالہ سٹی کی جیولرز مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔  معاون نگران مجلس خدام المساجد والمدارس نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مارکیٹ اور پلازوں میں جائے نماز اور مساجد بنانے کی ترغیب دلائی جس پر تاجر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت ذمہ داران نے معاون نگران مجلس خدام المساجد و المدارس کے ہمراہ  گوجرانوالہ سٹی کی سینیٹری مارکیٹ میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مساجد بنانے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام ا لمساجد  والمدارس کے تحت 6 اکتوبر2019ء کو گوجرہ کابینہ ڈویژن ٹوبہ ٹیک سنگھ اطراف 386 ج ب میں مدرستہ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزہرا کے سنگ بنیاد کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون خدام المساجد والمدارس نے ”صدقے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیراتی کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں سید زادے کے ہاتھوں مدرسے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت علامہ اقبال ٹاؤن  لاہور میں ذمّہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامع مسجد چراغ مدینہ مرغزار کالونی کی جلد تعمیرات اور اس میں درپیش مسائل کے حل کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔(رپورٹ،محمد شہباز عطاری، خدام المساجد والمدارس لاہور زون)