دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت لاہور
زون میں ساندہ کلاں میں جامع مسجد فیضان غوثِ اعظم کی تعمیرات کے لئے ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مسجد کی تعمیرات
جلد مکمل کرنے کے متعلق اہم امور پر بات
چیت کی گئی اور ہاتھوں ہاتھ تعمیراتی کام شروع کرنے کا طے کیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ خدام المساجد والمدارس بھی ہے جس کےتحت
مساجد اور مدارس کی تعمیرات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں ذمّہ داران نے ایک
شخصیت کو ملتان زون میں مسجد کے لئے حاصل
کی گئی جگہ کا وزٹ کروایا اور مسجد کے تعمیراتی
کاموں میں مالی تعاون کرنے کے حوالےسے انفرادی کوشش کی جس پر شخصیت نے ہاتھوں ہاتھ کچھ
رقم جمع کروائی اور آئندہ مزید فنڈدینے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ:
غلام مرتضیٰ شاہ، زون ذمّہ دار خدام المساجد)
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
تحت ہری پور شہر چھپر روڈ سکندر پور میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسجد کے
لئے 11 مرلے کا پلاٹ حاصل کرلیا گیا ہے جس
میں اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد ہی
تعمیرات کا کام شروع ہو ہوجائے گا اور شاندار مسجد و مدرسے کا افتتاح کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت
سالانہ چھ سو سے زائد یعنی یومیہ تقریباً دو مساجد تعمیر کی جاتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 29ستمبر2019ء کوڈویژن
لیہ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمّہ
داران کا اجلاس ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ ریجنل
ذمّہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں
مزید بہتری کے لئے نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت 23 ستمبر2019ء کو کیچ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مسجد کے سنگ بنیاد کا سلسلہ ہوا ۔خوشی کے اس
موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر
عاشقانِ رسول نے شر کت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی
جلد تعمیرات کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے تعمیراتی کام میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد شہباز عطاری، خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام
المساجد والمدارس کے ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ 23 ستمبر2019ء کو ڈیرہ
اسماعیل خان میں حمزہ سٹی کے اونر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مجلس خدام
المساجد والمدارس کے متعلق بریف کیا اور انہیں مساجد و
مدارس کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد شہباز عطاری،مجلس خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
خدام المساجد والمدارس کےذمّہ داران نے نگرانِ ریجن کے ہمراہ پچھلے
دنوں ملک پورہ میں مدنی حلقے کا انعقاد
کیا جس میں مقامی زمینداروں نے شرکت کی ۔مجلس خدام المساجد
کے ریجن ذمہ دار نے ایصال ِ ثواب کے موضوع
پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں مجلس خدام المساجد والمدارس کا تعارف پیش کرتے ہوئے مساجد بنانے اور اس کے لئے جگہیں وقف کرنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شہباز
عطاری،مجلس خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)
19
ستمبر بروز جمعرات،لیہ زون،میانوالی کابینہ،ڈویژن میانوالی کے راولپنڈی روڈ پر جامع
مسجد فیضانِ عطار کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس موقع پر معاون ریجنل ذمہ دار نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی جس
پر کئی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے، سید زادے،آلِ نبی،
اولادِ علی کے ہاتھوں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔(رپورٹ:مجلس خدام المساجد والمدارس فیصل اباد ریجن)
مجلس
خدام المساجد والمدارس کے تحت منڈی واربرٹن لاہور زون میں 18 ستمبر 2019ء بدھ کے روز خدام المساجد کے ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایک شخصیت اصغر گورائیہ صاحب کو جامع مسجد فیضان غوث اعظم
کا وزٹ کروایا اور انہیں ذہن دیا کہ وہ بھی ایک مسجد تعمیر کریں جس پر انہوں نے
ہاتھوں ہاتھ اپنا ایک پلاٹ مسجد بنانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس جگہ کی
تعمیرات کا کام شروع کیا جائے گا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے
تحت پچھلے دنوں سہاری کلاں لاہور میں جامع
مسجد فیضانِ علی کے سنگِ بنیاد کا سلسلہ
ہوا ۔خوشی کے اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات
اور زمینداروں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو مساجد کو بنانے اور اس کو آباد کرنے کے متعلق نکات دئیے نیزنماز کی پابندی کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد
والمدارس کے تحت ڈیرہ الٰہ یار میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ زون اور
اراکینِ کابینہ سمیت ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ معاون نگرانِ مجلس خدام
المساجدوالمدارس نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹِ، زون خدّام المساجدوالمدارس)